پنجاب میں صحت کا بجٹ169 سے بڑھا کر399 ارب روپے کردیا گیا،عثمان بزدار

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہےکہ عام آدمی کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے تعلیم، صحت، سماجی مساوات اور انصاف کی سہولتوں کی منصفانہ فراہمی تحریک انصاف کے منشور میں اولین ہے، آئین پاکستان میں بھی ان سہولتوں کی یکساں فراہمی کا کہا گیا ہے، ہم ”نیا پاکستان سب کے لئے“ کے وعدے کو نبھانے کی جانب قدم اٹھا رہے ہیں۔
کورونا وباء کے بعد بے شمارمعاشی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا- ڈینگی اور ٹڈی دل کی آزمائش بھی آئی۔ اللہ تعالی کے فضل و کرم اور وزیر اعظم عمران خان کی ویژنری قیادت میں ہم ان آزمائشوں میں سرخرو ہو کر نکلے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کی سہولتو ں کو بہتر بنانے پر ہماری حکومت نے سب سے زیادہ توجہ دی ہے- ماضی میں شعبہ صحت کو نظرانداز کیا گیا، سابق حکومت میں شعبہ صحت کا بجٹ 169 ارب روپے تھا-ہماری حکومت نے صحت کے بجٹ کو بڑھا کر 399 ارب روپے کر دیا ہے -”نیا پاکستان صحت کارڈ“ پنجاب کے ہر شہری کو ملے گا- اس کارڈ کے ذریعے ہر خاندان کو 10 لاکھ روپے سالانہ مفت علاج کی سہولت میسر ہو گی- جنوری سے اس کارڈ کو پورے پنجاب میں لانچ کر دیا جائے گا- ڈیرہ غازی خان ڈویژن اور ساہیوال ڈویژن میں یہ کارڈ پہلے ہی دیا جا چکا ہے۔

دیگر 7 ڈویژن میں ”نیا پاکستان صحت کارڈ“جنوری سے دیا جائے گا- پنجاب کے 3 کروڑ خاندان اور ساڑھے 11 کروڑ عوام اس کارڈ سے مستفید ہوں گے- ”نیا پاکستان صحت کارڈ“ کے لئے 440 ارب روپے فراہم کئے جائیں گے – و ہ آج گورنر ہاؤس میں ”نیا پاکستان سب کیلئے“ تقریب سے خطاب کررہے تھے-انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں شعبہ صحت کی بہتری کے لئے پہلی بار خطیر رقم مختص کی گئی ہے – پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار لاہور سمیت پسماندہ اضلاع میں 8مدراینڈ چائلڈ ہسپتال بن رہے ہیں۔
ملتان نشتر ٹو، ڈی جی خان میں کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ، رحیم یار خان میں شیخ زید ہسپتال ٹواورراولپنڈی میں انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی بن رہے ہیں – راولپنڈی اور بہاولپور میں ڈینٹل کالج بنائے جارہے ہیں۔ لاہور میں فیروزپور روڈ پر ایک ہزار بیڈ کا نیا ہسپتال کے قیام کا منصوبہ بنایا ہے۔لاہور میں 3 ہسپتالوں کی 4 سو بیڈز کی نئی ایمرجنسیز بنے گی – ہم نے 3 برس میں 25 ہسپتال بنائے ہیں – 158 مراکز صحت کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔
چنیوٹ، حافظ آباد اور چکوال میں نئے ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ منڈی بہاؤالدین کے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے نامکمل منصوبے کو ہم نے پایہ تکمیل کو پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ3 سال میں ہم نے 78 نئی صحت کی سہولتیں قائم کیں۔ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیلیج میں ہیلتھ کے 91 نئے ترقیاتی منصوبے شامل کئے گئے ہیں۔ مزدور اور محنت کش طبقے کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے نئے ہسپتال بنانے پر بھی توجہ دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ PESSI کے آغاز سے 52 سال یعنی2018ء تک پنجاب میں 14سوشل سیکورٹی ہسپتال تھے۔ ہم نے صرف تین سال میں 9نئے ہسپتال بنائے۔ اب صوبہ میں 23 سوشل سیکورٹی ہسپتال ہیں جہاں ہررجسٹرڈ مزدور اور محنت کش کو مفت علاج معالجے کی بہترین سہولتیں میسر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’نیا پاکستان سب کے لئے“وزیر اعظم عمران خان کا ریاست مدینہ کے قیام کی جانب ایک احسن اقدام ہے – انشاء اللہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو عملی جامہ پہنائیں گے۔

Recent Posts

امید ہے الیکشن کمیشن اب ہمارے انٹراپارٹی انتخابات قبول کرلیگا، چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ امید ہے الیکشن کمیشن ہمارے…

3 mins ago

کب ریٹائر ہوں گا پتا نہیں ،انفرادی ریکارڈز کو اہمیت نہیں دیتا : رونالڈو

ریاض (قدرت روزنامہ ) پرتگال کے شہرہ آفاق فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے…

13 mins ago

وزیراعظم نے انگلش ٹیم کو وی وی آئی پی کا درجہ دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ٹیسٹ سیریز کیلئے دورہ پاکستان پر آئی انگلش ٹیم کو وزیراعظم…

15 mins ago

پنجاب حکومت تشدد پھیلانے والوں سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے: مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کاکہنا ہے کہ پنجاب حکومت…

20 mins ago

پی سی بی نے بابراعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا عہدے…

24 mins ago

مسلسل پانچویں بارپیٹرول کی قیمتوں میں کمی پر ٹرانسپورٹ کے کرایوں بھی کمی کی جا رہی ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ مسلسل پانچویں بار پیٹرول…

28 mins ago