اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک کے سات بڑے شہروں میں فاسٹ ٹریک پاسپورٹ کا اجراء شروع کر دیا گیا ہے۔ روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی خبر کے مطابق آئندہ سال پاکستان کے 175امیگریشن اینڈ پاسپورٹ دفاتر سے فاسٹ ٹریک پاسپورٹس کا اجراء شروع کر دیا جائیگا۔ اسی طرح بیرون ملک پاکستان کے 92سفارت خانوں اور ہائی کمیشنوں میں فاسٹ ٹریک پاسپورٹس کا اجراء شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فاسٹ ٹریک پاسپورٹ 24گھنٹے کے اندر درخواست گزار کو ملا کریگا۔ اس کیلئے فیس 10ہزار روپے رکھی گئی ہے جبکہ موجودہ سسٹم کے تحت ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 5ہزار اور
نارمل 12دنوں میں ملنے والے پاسپورٹ کی فیس 3ہزار روپے ہے۔ ارجنٹ پاسپورٹ 5ہزار روپے جمع کرانے پر چار پانچ دن میں مل رہا ہے لیکن اب کراچی‘ راولپنڈی‘ لاہور‘ پشاور‘ ملتان‘ کوئٹہ اور اسلام آباد کے سات شہروں میں فاسٹ ٹریک پاسپورٹ جاری کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے گزشتہ بدھ 8دسمبر کو فاسٹ ٹریک پاسپورٹ کے اجراء کی سمری کی منظوری دی۔
لندن (قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لندن میں دھمکی دینے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)دھند اور سموگ سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری ،آج شام سے پنجاب کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ وینا ملک ایک بار پھر ازدواجی بندھن میں بندھ گئی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہماری تیاری ہر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے نوتشکیل کردہ آئینی بینچ نے ابتدائی کیسوں کی سماعت…