جہانگیر ترین عمران خان کے گھریلو اخراجات کے لیے 50 لاکھ روپے ماہانہ دیا کرتے تھے ٗ سابق جسٹس وجیہہ الدین

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے سابق رکن وجیہہ الدین نے انکشاف کیا ہے کہ جہانگیر ترین عمران خان کے گھریلو اخراجات کے لیے 30 لاکھ روپے ماہانہ دیا کرتے تھے۔نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں سابق جسٹس وجیہہ الدین نے انکشاف کیا ہے کہ جب 30 لاکھ سے بھی گھر نہ چلا تو اس کے بعد خرچ کے لیے رقم بڑھا کر 50 لاکھ روپے کر دی گئی۔ اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا طرز زندگی یہ ہے کہ ان کے پاس جو گاڑی ہو وہ فیول سے بھری ہوئی ہو اور ان کے

ساتھ جو لوگ ہوں وہ ان پر خرچ کرنے میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے والے ہوں۔سابق جج وجیہہ الدین نے اپنی گفتگو میں کہا کہ میں یہاں اپنے ایک دیرینہ دوست کی بات دہرانا چاہوں گا جو تحریک انصاف کا حصہ تھے، وہ کہتے تھے کہ جس بندے کے جوتوں کی لیس بھی اپنی نہیں ہے وہ کیسے ایماندار ہونے کا دعویٰ کر سکتا ہے۔ اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ یہ مالی نوعیت کی جو بدعنوانیاں ہیں ان کے پیش نظر یہ کبھی مت سمجھیے کہ وہ کوئی ایماندار آدمی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بہت سارے لوگ تھے جو کہ پارٹی میں فنڈنگ کیا کرتے تھے بہت سارے ادارے ایسے تھے جو فنڈنگ کیا کرتے تھے۔ نجی چینل کے پروگرام کےمیزبان نے جب جسٹس (ر) وجیہہ الدین سے سوال کیا کہ جہانگیر ترین کی جانب سے 50 لاکھ روپے پارٹی فنڈنگ کے نام پر آتے تھے یا ذاتی اخراجات کے لیے۔ تو اس پر ان کا کہنا تھا کہ جن پیسوں کا میں نے ذکر کیا ہے یہ تو بنی گالہ کو چلانے کے لیے آتے تھے۔

Recent Posts

’ہم سے بہتر تو کچے کے ڈاکو ہیں‘، کراچی میں پھیلی غلاظت پر شہری بلبلا اٹھا، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اکثر و بیشتر اپنے کسی نہ کسی بیان…

4 mins ago

لاہور جلسہ: 21 ستمبر کو روکا گیا تو جیلیں بھر دیں گے، عمران خان کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ 21…

13 mins ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی اس بات پر تعجب ہوتا ہے کہ فوج کا سیاست سے تعلق نہیں، عارف علوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ڈی جی…

20 mins ago

کوئی مثال نہیں ملتی کہ دنیا میں کہیں کبھی آئینی ترمیم بل خفیہ رکھے جاتے ہوں، حامد خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سینیئر وکیل حامد خان…

28 mins ago

نومولود بچی کو شاپر میں بند کر کے سڑک کنارے چھوڑ دیا گیا، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں نوزائیدہ بچوں کو لاوارث چھوڑنے کے رجحان میں اضافہ ہوگیا۔…

35 mins ago

اگلے 20 سال میں بلوچستان ملک کا خوشحال ترین صوبہ ہوگا، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے…

48 mins ago