ن لیگ میں اب نئی قیادت سامنے آ جائے گی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کے حوالے سے لیگی رہنماؤں کے بیانات کے حوالے سے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ میں اب نئی قیادت سامنے آ جائے گی ۔وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان اور محمد زبیر کے بیانات نے ن لیگ کے اندر کی تقسیم کو مزید واضع کیا ہے، ان خاندانوں نے ملک کی تباہی نکال دی اب کارما دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ میں اب نئی قیادت سامنے آ جائے گی جو اچھی بات ہے ۔پیپلز پارٹی کو بھی زرداری سے آگے نکلنا چاہئے۔یہاں واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آئندہ انتخابات میں وزیراعظم کے اُمیدوار سے متعلق بتایا تھا کہ مریم نواز وزیراعظم کے عہدے کے لیے اہل نہیں ہیں وہ الیکشن نہیں لڑ سکتیں اور عموماً یہی ہوتا ہے کہ جو پارٹی کا صدر ہوتا ہے وہ وزیراعظم بنتا ہے ،شہباز شریف پارٹی صدر ہیں اور وہی ہمارے آئندہ کے وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے۔

تاہم محمد زبیر نے مریم نواز سے متعلق شاہد خاقان عباسی کے بیان کی تردید کردی ۔ سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے اُن کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کے خلاف کرپشن کیس کمزور ہے، ان کا کیس ختم ہوجائے گا اور وہ وزارت عظمیٰ کے لیے اہل ہوں گی۔ نجی ٹی وی اے آر وائی کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم جب بنی تو بڑی متحرک تھی، اور حکومت کو بھی ٹف ٹائم دیا گیا، پی پی کے نکلنے کے بعد پی ڈی ایم کمزور ہوئی اور حکومت کو موقع مل گیا، میرا خیال ہے کہ آئندہ سال میں حکومت مزید کمزور جائے گی، پی ٹی آئی حکومت کو کمزور کرنے میں اپوزیشن کا کوئی کردار نہیں ہے، معاشی طور پر صورتحال بدل رہی ہے جو حکومت کو مزید کمزور کرے گی۔

Recent Posts

ڈی جی آئی ایس پی آر کی اس بات پر تعجب ہوتا ہے کہ فوج کا سیاست سے تعلق نہیں، عارف علوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ڈی جی…

6 mins ago

کوئی مثال نہیں ملتی کہ دنیا میں کہیں کبھی آئینی ترمیم بل خفیہ رکھے جاتے ہوں، حامد خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سینیئر وکیل حامد خان…

13 mins ago

نومولود بچی کو شاپر میں بند کر کے سڑک کنارے چھوڑ دیا گیا، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں نوزائیدہ بچوں کو لاوارث چھوڑنے کے رجحان میں اضافہ ہوگیا۔…

21 mins ago

اگلے 20 سال میں بلوچستان ملک کا خوشحال ترین صوبہ ہوگا، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے…

33 mins ago

اننت امبانی کی شادی میں بالی ووڈ اداکاروں کو کتنے پیسے ملے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حال ہی میں اننت امبانی کی شادی کے چرچے دنیا بھر میں…

41 mins ago

کوئٹہ کے ایک اور بچے میں پولیو وائرس کی تشخیص، مجموعی تعداد 18 ہوگئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں ایک اور بچے میں پولیو وائرس کی تشخیص کے بعد رواں سال…

49 mins ago