کرکٹ کے بڑے نام پی ایس ایل 7 کا حصہ نہ بن سکے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ونڈو کی تبدیلی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی انٹرنیشنل کمٹ منٹس کے باعث کرکٹ کی دنیا کے بڑے نام پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کا حصہ نہیں بن سکے۔

ڈرافٹ میں شامل کرس گیل کو کسی فرنچائز نے پِک نہیں کیا۔ بین ڈنک کو پِک کرنے میں لاہور قلندرز سمیت کسی نے دلچسپی ظاہر نہیں کی جبکہ سلور کیٹیگری کی وجہ سے کامران اکمل لیگ سے احتجاجاً دست بردار ہوگئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے ہارڈ ہٹر کرس گیل اگرچہ ڈرافٹ میں شامل تھے لیکن انہیں لینے کیلئے کوئی فرنچائز تیار نہیں تھی کیونکہ اب کرس گیل کسی ٹیم کی ویلیو میں اس طرح اضافہ نہیں کرتے جیسے پہلے کرتے تھے۔بین ڈنک میں دلچسپی ظاہر نہ کرنے کی وجہ انکا سارا سال کرکٹ نہ کھیلنا بلکہ کمنٹری کرنا ہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا کا کہنا ہے کہ لیگز لوکل پلیئرز سے بنتی ہیں، غیر ملکی کھلاڑی تڑکا لگانے آتے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ سیون کی ڈرافٹنگ کے بعد 27 جنوری سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے لئے تمام چھ ٹیموں نے اپنی لائن اپ مکمل کرلی ہے۔ اس بار بھی لیگ میں کئی اہم غیرملکی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

پی ایس ایل سیون میں کولن منرو، حضر ت اللّٰہ زازئی، جیسن رائے، جیمز فولکنر، لوئس گریگری، محمد نبی، رائلی روسو، ٹم ڈیوڈ اور عمران طاہر سمیت دیگر غیرملکی کھلاڑی مختلف ٹیموں کی طرف سے کھیلتے نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیون میں کراچی 15 اور لاہور 19 میچوں کی میزبانی کرے گا۔

Recent Posts

خیبر پختون خوا باہر سے لائی گئی گندم نہیں خریدے گا: ظاہر شاہ

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیرِ خوراک خیبر پختون خوا ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ خیبر پختون…

16 mins ago

کوئٹہ: سبزیوں اور مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں سبزیوں اور مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ہو گئی۔شہر…

26 mins ago

کراچی؛ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ رینجرز اور پولیس نے یوسف گوٹھ بس ٹرمنل کے قریب مشترکہ کارروائی…

44 mins ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع ہونگے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع…

1 hour ago

پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، درجہ حرارت 45ڈگری جانے کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ماہ ہیٹ ویو کا الرٹ جاری…

1 hour ago