انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز جس طرح میڈیا سیل چلاتی تھیں اگر وزیراعظم بن گئیں اور اس طرح پاکستان چلایا تو تباہی پھیر دیں گی . انہوں نے پروگرام میں موجود لیگی رہنما کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محمد زبیر وزیراعظم کے لیے اچھے امیدوار ہیں . جبکہ محمد زبیر نے کہا کہ ہ شاہد خاقان عباسی پارٹی کے سینئر نائب ہیں میں ان کے بیان کو چیلنج نہیں کر سکتا . شاہد خاقان عباسی اپنے بیان کی وضاحت کریں تو زیادہ بہتر ہو گا . شاہد خاقان عباسی کے پاس شاید ایسی معلومات ہیں جو میرے پاس نہیں ہیں . انتخابات میں بہت وقت باقی ہے، ابھی بہت ساری چیزیں واضح نہیں ہیں، شہباز شریف کے خلاف بھی دوبارہ کیسز بنائے جا رہے ہیں . مجھے سو فیصد یقین ہے مریم نواز کو کیس میں ریلیف ملے گا . انہوں نے مزیدکہا کہ شاہد خاقان عباسی کے بیان کے بعد میری مریم نواز سے کوئی بات نہیں ہوئی . وہ بیٹے کی شادی کی تقریبات میں مصروف ہیں اس لیے ان سے بات نہیں کی . شہباز شریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب خود کو بہیترین ایڈمنسٹریٹر ثابت کیا . شہباز شریف نے مشکل ترین وقت میں ن لیگ کی قیادت کی ہے . مریم نواز لوگوں کو جمع کرنے کی بہترین صلاحیت رکھتی ہیں . انہوں نے نہتی لڑکی ہونے کے باوجود مزاحمت کی سیاست کی . مریم نواز مزاحمت کی علامت کے طور پر سامنے آئیں . شہباز شریف لیڈ کر رہے ہوں تب بھی مریم نواز ان کے ساتھ کھڑی ہوں گی . ن لیگ سے وزیراعظم کا امیدوار کون ہو گا اس کا فیصلہ کوئی نہیں دے سکتا، جب وقت آئے گا نوازشریف اور پارلیمانی پارٹی فیصلہ کرے گی . مریم نواز ن لیگ کی الیکشن میں فتح میں پورا حصہ ڈالیں گی . مریم نواز کے بغیر ن لیگ الیکشن سوئپ نہیں کر سکتی . لوگ کہتے تھے کہ وزرات عظمیٰ شریف فیملی سے باہر نہیں آسکتی . . .
لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز وزیراعظم بن گئیں تو تباہی پھیر دیں گی . جیو ٹی وی کے پروگرام ’ کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا ن لیگ کی طرف سے شہباز شریف کے وزیراعظم کے اگلے امیدوار ہونے کا مطلب ہے کہ پاؤں پڑنے کا ٹائم ہوا چاہتا ہے .
متعلقہ خبریں