مریم نواز وزیراعظم بن گئیں تو تباہی پھیر دیں گی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز وزیراعظم بن گئیں تو تباہی پھیر دیں گی۔جیو ٹی وی کے پروگرام ’ کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا ن لیگ کی طرف سے شہباز شریف کے وزیراعظم کے اگلے امیدوار ہونے کا مطلب ہے کہ پاؤں پڑنے کا ٹائم ہوا چاہتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز جس طرح میڈیا سیل چلاتی تھیں اگر وزیراعظم بن گئیں اور اس طرح پاکستان چلایا تو تباہی پھیر دیں گی۔انہوں نے پروگرام میں موجود لیگی رہنما کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محمد زبیر وزیراعظم کے لیے اچھے امیدوار ہیں۔جبکہ محمد زبیر نے کہا کہ ہ شاہد خاقان عباسی پارٹی کے سینئر نائب ہیں میں ان کے بیان کو چیلنج نہیں کر سکتا۔

شاہد خاقان عباسی اپنے بیان کی وضاحت کریں تو زیادہ بہتر ہو گا۔ شاہد خاقان عباسی کے پاس شاید ایسی معلومات ہیں جو میرے پاس نہیں ہیں۔انتخابات میں بہت وقت باقی ہے، ابھی بہت ساری چیزیں واضح نہیں ہیں، شہباز شریف کے خلاف بھی دوبارہ کیسز بنائے جا رہے ہیں۔مجھے سو فیصد یقین ہے مریم نواز کو کیس میں ریلیف ملے گا۔انہوں نے مزیدکہا کہ شاہد خاقان عباسی کے بیان کے بعد میری مریم نواز سے کوئی بات نہیں ہوئی۔
وہ بیٹے کی شادی کی تقریبات میں مصروف ہیں اس لیے ان سے بات نہیں کی۔شہباز شریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب خود کو بہیترین ایڈمنسٹریٹر ثابت کیا۔شہباز شریف نے مشکل ترین وقت میں ن لیگ کی قیادت کی ہے۔مریم نواز لوگوں کو جمع کرنے کی بہترین صلاحیت رکھتی ہیں۔انہوں نے نہتی لڑکی ہونے کے باوجود مزاحمت کی سیاست کی۔مریم نواز مزاحمت کی علامت کے طور پر سامنے آئیں۔
شہباز شریف لیڈ کر رہے ہوں تب بھی مریم نواز ان کے ساتھ کھڑی ہوں گی۔ن لیگ سے وزیراعظم کا امیدوار کون ہو گا اس کا فیصلہ کوئی نہیں دے سکتا، جب وقت آئے گا نوازشریف اور پارلیمانی پارٹی فیصلہ کرے گی۔مریم نواز ن لیگ کی الیکشن میں فتح میں پورا حصہ ڈالیں گی۔مریم نواز کے بغیر ن لیگ الیکشن سوئپ نہیں کر سکتی۔لوگ کہتے تھے کہ وزرات عظمیٰ شریف فیملی سے باہر نہیں آسکتی۔

Recent Posts

کفایت شعاری مہم، اسپیکر قومی اسمبلی کا سیکرٹریٹ کے اخراجات میں کمی کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسپیکر قومی اسمبلی نے اسمبلی سیکرٹریٹ کے اخراجات میں کمی لانے کے…

8 mins ago

پی ٹی آئی جلسہ ہوگا یا نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے جلسے کی اجازت اور جلسہ…

18 mins ago

4 ماہ میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 43 روپے کی کمی!اشیائے ضروریہ پر کتنا اور کیسا اثر پڑا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے مئی کے بعد سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں…

41 mins ago

بھوک پر قابو پانے کے لیے زمبابوے کا 200 ہاتھیوں کو ذبح کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے خشک سالی اور جنگلات میں لگنے والی آگ…

49 mins ago

کورونا ویکسین سے متعلق منفی خبروں کے بعد بل گیٹس اور بیٹی کے تعلق میں دراڑیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بل گیٹس کی بیٹی فیب گیٹس نے کورونا ویکسین سے متعلق اپنے…

55 mins ago

قومی ترانے کی بے ادبی، پاکستان نے افغان قونصل جنرل کی وضاحت مسترد کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کے معاملے پر افغان…

1 hour ago