کابل (قدرت روزنامہ) افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں طالبان کی حکومت چاہتا ہے۔ پاکستان کا کوئی سیاست دان اپنے ملک میں طالبان کی حکومت کا خواہاں نہیں ہے لیکن وہ ہمارے لیے طالبان کی حکومت چاہتے ہیں،پاکستان کا تمام میڈیابھی طالبان کی حمایت کرتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عید الضحیٰ کے موقعے پر کی جانے والی تقریر میں اشرف غنی کا کہنا تھا کہ عید کے روز راکٹ حملوں سے واضح ہو گیا ہے کہ طالبان امن کی نیت نہیں رکھتے، طالبان کے برعکس افغان حکومت امن اور صلح کا ارادہ رکھتی ہے۔
یاد رہے آج صبح افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع گرین زون کو اس وقت راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا جب نماز عید کی تیاری کی جا رہی تھی۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…