دالیں گھی تیل مزید مہنگا۔۔ حکومت عوام پر آج کیا قہر ڈھانےوالی ہے،پوری قوم کیلئے نظریں پارلیمنٹ پر لگ گئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایف بی آر کی جانب سے تیار کیا گیا منی بجٹ آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے . ترمیمی فنانس بل وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا جس میں 50 ارب روپے کا ٹیکس استثنٰی ختم اور ٹیکس وصولیوں کے اہداف 271 ارب روپے اضافے سے 6100 ارب روپے تک لے جائے جائیں گے .

پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں ہر ماہ چار روپے اضافہ کرکے اسے 30 روپے تک لے جایا جائے گا، پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی بڑھانے یا کم کرنےکا اختیار وزیر اعظم کو دینے کی تجویز ہے . تیارکی جانے والی تجاویزکے مطابق ترقیاتی بجٹ میں 200 ارب روپے کی کمی کرنا ہو گی، موبائل فون، اسٹیشنری اور پیک فوڈ پر ٹیکس چھوٹ ختم کیے جانے کا امکان ہے اور بجلی کے بل بھی آہستہ آہستہ بڑھانے کی تجویز ہے . . .

متعلقہ خبریں