وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے قومی بھنگ پالیسی تیار کرلی

(قدرت روزنامہ)وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے قومی بھنگ پالیسی تیار کرلی ہے۔

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ بھنگ پالیسی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھجوا دی گئی ہے ، سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے بھنگ اتھارٹی بنائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ریگولیٹری اتھارٹی کے تحت ون ونڈو آپریشن شروع کیا جائے گا ، بھنگ کی کاشت کیلئے لاتعداد درخواستیں موصول ہورہی ہیں ، پہلے مرحلے میں 100 کمپنیوں کو بھنگ کی کاشت کے لائسنس جاری کیے جائیں گے۔

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ بھنگ پالیسی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد تشکیل دی گئی ، وزارت تعلیم، کامرس، زراعت اور انسداد منشیات سے مشاورت کی گئی ، بھنگ کی کاشت کے ایریا کے گرد باؤنڈری وال اور فیلڈ میں کیمرے لگائے جائیں گے۔

شبلی فراز نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر بھنگ کی 100 ارب سے زائد کی مارکیٹ ہے ، بھنگ پالیسی میڈیکل اور انڈسٹریل کاشت کیلئے بنائی گئی ، بھنگ کی کاشت سے ادویات اور ٹیکسٹائل کی امپورٹ کم ہوگی۔

Recent Posts

’ہم سے بہتر تو کچے کے ڈاکو ہیں‘، کراچی میں پھیلی غلاظت پر شہری بلبلا اٹھا، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اکثر و بیشتر اپنے کسی نہ کسی بیان…

5 mins ago

لاہور جلسہ: 21 ستمبر کو روکا گیا تو جیلیں بھر دیں گے، عمران خان کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ 21…

13 mins ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی اس بات پر تعجب ہوتا ہے کہ فوج کا سیاست سے تعلق نہیں، عارف علوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ڈی جی…

21 mins ago

کوئی مثال نہیں ملتی کہ دنیا میں کہیں کبھی آئینی ترمیم بل خفیہ رکھے جاتے ہوں، حامد خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سینیئر وکیل حامد خان…

29 mins ago

نومولود بچی کو شاپر میں بند کر کے سڑک کنارے چھوڑ دیا گیا، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں نوزائیدہ بچوں کو لاوارث چھوڑنے کے رجحان میں اضافہ ہوگیا۔…

36 mins ago

اگلے 20 سال میں بلوچستان ملک کا خوشحال ترین صوبہ ہوگا، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے…

49 mins ago