پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک ایران سرحد پر بلوچستان کے عبدوئی سیکٹر میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا . دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک ظہیر احمد جرات مندی سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے . جبکہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں فرار ہونے والے دہشتگردوں کو نقصان پہنچایا گیا . آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فو ج دشمن عناصر کی امن، استحکام اور بلوچستان کی ترقی کو متاثر کرنے والی کارروائیوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہے . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاک ایران سرحد پر پاکستان آرمی اور دہشتگردوں میں جھڑپ ہوئی ہے . دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کا لانس نائیک ہمت اور بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگیا .
متعلقہ خبریں