بلوچستان: ژوب میں پہاڑوں پر موجود جنگلات میں آگ لگ گئی

ژوب (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب کی کلی عثمان زئی بابر کے پہاڑوں پر موجود جنگلات میں آگ لگ گئی۔
جیو نیوز کے مطابق ژوب کی کلی عثمان زئی کے علاقہ مکینوں نے بتایا کہ کلی کے قریبی پہاڑوں پر قائم جنگلات میں آگ لگ گئی ،جنگلات میں زیتون کے درخت پائے جاتے ہیں ۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ژوب عارف زرگون نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں جب کہ محکمہ جنگلات کی ٹیم پہاڑوں پر پہنچ گئی ہے۔
