ملک گیر بارشوں کا سلسلہ ملک میں داخل، کراچی تاکشمیر بارشیں ہی بارشیں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)دسمبر کے آخری ہفتے میں ملک گیر بارش کا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان جس سے کراچی تا کشمیر تک اچھی بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان بلوچستان میں اس سیزن کی پہلی برفباری کا امکان ہے . جنوبی پنجاب میں موسم خشک رہنے کا امکان نہ تھا تاہم شمالی اور بالائی پنجاب کے بھی چند علاقوں میں ہلکے بادل بننے کا امکان موجود ہے اگر بارش کی بات کی جائے تو شمالی علاقوں میں مرید میانوالی اسلام آباد راولپنڈی میں ہلکی بارش کا امکان بن سکتا ہے .

میر پور خاص کراچی حیدرآباد ٹھٹہ نوری آباد میں ہلکے بادلوں کے ساتھ ساتھ ہلکی سے معتدل نوعیت کی دھند بننے کا امکان ہے . صوبے کی ساحلی پٹی پر دھند موجود ہے باقی پورے صوبے میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے . صوبہ خیبرپختونخوا کے تمام علاقوں میں بادل بننے کا امکان موجود ہے تاہم بارش کی بات کی جائے تو اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقے جن میں چترال میں بےشام چارباغ مدین کالام دیر مالاکنڈ مردان صوابی ہریپور اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان موجود ہے . صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں جن میں سدہ پاراچنار ہنگو سواری چار باغ بٹگرام سٹی باغ کالاباغ کالام مدیان دیر دورش چترال میں ہلکی برفباری کا امکان موجود ہے . گلگت بلتستان کے اکثر علاقوں میں برفباری کا امکان موجود ہے بارش کی بات کی جائے تو گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں جن میں استوار علی آباد شمشال گلگت چلاس بلتستان کے علاقے شامل ہیں ان علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان موجود ہے اور صوبے بھر میں بادل برسنے کا امکان موجود ہے . کشمیر کے بھی تمام علاقوں میں بادل بننے کا امکان موجود ہے تاہم برفباری کی بات کی جائے تو کشمیر کے مختلف علاقے جن میں کشتوار رھمبا سری نگر بارہ مولا راجوڑی مظفرآباد کارگل ڈربوک اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی برفباری کا امکان موجود ہے چند علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان بھی موجود ہے . . .

متعلقہ خبریں