کشمیریوں کا جوش شیر کی فتح کی نوید ہے: شہباز شریف

(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کا الیکشن باشعور کشمیریوں کے نوازشریف کی قیادت پر اعتماد کا تاریخی فیصلہ ہو گا، کشمیریوں کا جوش شیر کی فتح کی نوید ہے۔

لاہور سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے یہ بات کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام کیلئے تعمیر، ترقی، خوش حالی کے ایک نئے دور کا آغاز کریں گے۔

میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں موٹر ویز، تعلیم، صحت اور عوام کی ترقی کے مثالی منصوبے لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کے کرم سے مسلم لیگ نون کے ساتھ کشمیر کے عوام نے تاریخی محبت کا اظہار کیا ہے۔

صاف پانی کیس، نیب سے شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کا ریکارڈ طلب

قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف کا کہنا ہے کہ کامیاب الیکشن مہم پر تمام رہنماؤں، کارکنان اور عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام باشعور اور اہلِ بصیرت ہیں، جو اپنے ووٹ کی طاقت سے اپنے حقوق کی حفاظت کریں گے۔

مسلم لیگ نون کے صدر نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو مایوس اور مجبور کرنے والے آزاد کشمیر کے عوام کو کچھ نہیں دے سکتے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ جیسے پنجاب سمیت پورے ملک کو ترقی دی، اسی طرح آزاد کشمیر کے عوام کو بھی ان کا حصہ دیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کا ولولہ، کارکنان کا جذبہ اور ووٹرز کا جوش شیر کی فتح کی نوید ہے۔

حکومت فیل ہوچکی، ملک ایسے نہیں چل سکتا، شہباز شریف

انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر مسلم لیگ نون کے جلسوں میں شرکت پر عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

صدر نون لیگ نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام الیکشن ڈے پر گھروں سے نکلیں اور شیر پر مہر لگائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری 3 سال میں پاکستان اور 8 سال میں خیبر پختون خوا کے عوام کو ستانے والوں کو چلتا کریں۔

قومی اسبملی میں اپوزیشن لیڈر نے یہ بھی کہاکہ شیر کو ووٹ دینے کا مطلب، مقبوضہ کشمیر اور آپ کے حقوق کا یقینی تحفظ اور ترقی کی ضمانت ہے۔

Recent Posts

گریڈ17 تک کے ملازمین کی تنخواہ دگنی کی جائے ورنہ یہ لاوا پھٹے گا، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…

54 mins ago

صحافیوں کے کیس مفت میں لڑونگا،لطیف کھوسہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے صحافیوں کے کیسز…

1 hour ago

تعمیراتی شعبے کے لیےبُری خبر، سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سیمنٹ کی قیمت میں ہفتے کے آغاز پر ہی اضافہ ہو گیا…

2 hours ago

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی…

2 hours ago

صرف2فٹ زمین کی خاطر2بھائی قتل

شکارپور (قدرت روزنامہ)شکارپورمیں صرف دوفٹ زمین کی خاطردوسگےبھائیوں کوموت کے گھاٹ اتاردیاگیا تفصیلات کےمطابق شکارپورکے…

2 hours ago

وزیراعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے…

4 hours ago