فن و ثقافت شوبز

علیزے شاہ پرفارمنس کے دوران کیسے گریں؟؟خود ہی وجہ بتا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف ماڈل اور سوشل میڈیا سٹار علیزے شاہ نے کہاکہ گزشتہ روز پرفارمنس کے دوران گرنے کا واقعہ ایک غلط فہمی کی وجہ سے پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے برائیڈل ویک کے دوران ریمپ پر واک اور بعدمیں پرفارمنس دیتے ہوئے گرنے کے واقعہ کی وجہ بتا دی ۔علیزے شاہ نے اپنے انسٹا گرام پر نئی تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی اس واقعہ کی وضاحت بھی کی ان کا کہنا تھا ریمپ پر واک کرتے ہوئے گرنا محض ایک غلط فہمی تھی۔میں بائیں طرف جارہی تھی اور شازیہ منظور نے سوچا کہ ہمیں دائیں طرف جانا ہے بس اسی کنفیوڑن میں میں پھسل گئی۔

🔴 LIVE: Sheikh Rasheed Meets Imran Khan in Adiala Jail | Press Conference at Supreme Court 🏛️🔥



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)


انہوں نے کہا کہ شازیہ جی نے مجھے پیار سے واپس اٹھایا اس کے علاوہ میری ساتھی ماڈلز نے بھی میری حوصلہ افزائی کی۔زندگی اتار چڑھاو سے بھری ہوئی ہے اور کچھ لوگ گرتے بھی ہیں لیکن کبھی یہ نہ سوچیں کہ سب کچھ ختم ہوگیا۔ ہم سب ساتھ مل کر ایک مثبت فرق لائیں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alizooo (@alizehshahofficial)


واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور کے گانے پر اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ کا زبردست ڈانس کیا مگر آخر میں ناخوشگوار واقعہ پیش آگیا۔ گلوکار شازیہ منظور کے گانے ”چن میرے مکھنا“کے دوران علیزے شاہ ریمپ پر واک کیلئے آئی اور انہوں نے زبردست ڈانس کیا جس پر شرکا نے انہیں خوب داد دی، ریمپ پر واک مکمل کرنے کے بعد اداکارہ واپس آرہی تھیں تو شازیہ منظور ان کو پکڑ کر ساتھ لے جارہی تھیں کہ اس دوران علیزے شاہ گر گئیں، شازیہ منظور نے انہیں سہارادے کر اٹھایا۔

متعلقہ خبریں