منی بجٹ: پیٹرلیم لیوی، اشیائے خورونوش، کاسمیٹکس اور گاڑیوں کی قیمت میں اضافے کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے جس میں منی بجٹ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں وفاقی کابینہ 15 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی جبکہ کابینہ اجلاس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورت حال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔.کابینہ اجلاس میں مشیر خزانہ کی جانب سے کابینہ کو منی بجٹ پر اعتماد میں لئے جانے کا امکان ہے
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ترمیمی فنانس بل پیش کیا جائے گا جس میں 50 ارب روپے کا ٹیکس استشنیٰ ختم کیا جائے گا جبکہ ٹیکس وصولیوں کے اہداف کو 271 ارب روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 100 ارب روپے لے جایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ترقیاتی بجٹ میں 200 ارب روپے کی کمی کی جائے گی جبکہ موبائل فون سمیت پیک فوڈ اور اسٹیشنری پر بھی ٹیکس کی چھوٹ ختم کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ترمیمی بل کی تجاویز میں بجلی کے بلوں کو آہستہ آہستہ بڑھانے کی تجویز ہے جبکہ 800 سی سی سے بڑی گاڑیوں پر ٹیکس کی شرح بڑھانے سمیت لکژری گاڑیوں کی در آمد پر پابندی عائد کرنے کی تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق ترمیمی فنانس بل میں کاسمیٹکس کے سامان پر ڈیوٹی بڑھانے اور ڈبو میں پیک کھانے پینے کی اشیا در آمد کرنے پر پابندی عائد کرنے کی تجویز ہے جبکہ غیر ملکی ڈراموں کی درآمد پر ایڈوانس ٹیکس عائد کیا جانے کا امکان ہے۔علاوہ ازیں ترمیمی فنانس بل میں پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں ہرماہ 4 روپے اضافے کا امکان ہے جبکہ لیوی ماہانہ 4 روپے اضافے سے 30 روپے تک لے جانے کا حدف رکھا گیا ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

5 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

5 hours ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

6 hours ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

6 hours ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

6 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

6 hours ago