دماغی صحت کے لئے مفید غذائیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہماری سوچنے کی صلاحیت،یاداشت اور ادراک کا براہ راست تعلق ہماری غذا سے ہے،ہم کیا کھاتے اس کا اثر ہماری ذہنی و دماغی صحت پر پڑتا ہے، جسم کے دیگر اعضاء کی طرح دماغ کو بھی ایسی غذا چاہئے جو توانائی فراہم کرے اور اسے صحت مند رکھیں۔

روغن زیتون
روغن زیتون کہنے کو تو ایک تیل ہے مگر یہ ایک غذا بھی ہے اور فی زمانہ مختلف تحقیق کے نتیجے میں اس کی افادیت مزید سامنے آ رہی ہے ۔ تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ اپنی غذا میں اس تیل کو شامل رکھتے ہیں ان کی جسمانی صحت کے ساتھ دماغی صحت بھی قابل رشک ہوتی ہے ۔

موسمی سبزیاں
قدرت نے ہر موسم کی سبزیوں میں انسان کے لئے بے پناہ افادیت رکھی ہے اگر ہفتے میں تین یا اس سے زیادہ بار اس کا استعمال کیا جائے تو یہ آپ کی مجموعی صحت کے لئے مفید ہے ۔

اسٹرابیری
اس میں تمام بیریز شامل ہیں لیکن اسٹرا بیری کو خاص اہمیت حاصل ہے، جب اس کا موسم ہو تو روزانہ اس کا استعمال کریں یہ بڑھتی عمر سے ہو نے والی دماغی بیماریوں کی روک تھام میں مدد فراہم کرتی ہیں، اور دماغی صحت کو مزید بہتر بناتی ہے ۔

ہلدی
روز مرہ کھانوں میں استعمال ہونے والا عام مصالحہ ہے جو دماغی صحت میں اہم کردار ادا کرتا ہے، یہ حافظے کو تیز کرنے کے ساتھ ڈپریشن کو بھی کم کرتا ہے ۔

نارنگی
یہ ایک موسمی پھل ہے اس میں موجود وٹامن سی کئی ذہنی بیماریوں جیسے ڈیمنشیا اور الزائمر سے تحفظ دیتا ہے ۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کی کمی ریکارڈ

انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…

6 mins ago

سرکاری محکموں کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام مرتب کرنےکی ہدایت

سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…

11 mins ago

چھٹیاں بڑھادی گئیں، پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن لگے گا، مریم اورنگزیب

لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…

24 mins ago

پہلے ٹی20 میں رضوان کی سب سے بڑی غلطی جو امپائرز کی نظروں بچ گئی

برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…

24 mins ago

اسموگ کی صورتحال؛ لاہور اورملتان میں ہفتے میں 3 دن لاک ڈاؤن، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…

35 mins ago

ذہن نشین کر لیں آئینی بینچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے، جسٹس محمد علی مظہر

26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…

49 mins ago