افغان سفیر کی بیٹی کو اغو ا کیے جانے کا اب تک کوئی ثبوت نہیں ملا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اورقومی سلامتی کے مشیر معید یوسف کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اسلام آباد پولیس نے 300 سے زائد کیمروں کی اسکروٹنی کی اور 7گھنٹوں کی ریکارڈنگ کا جائزہ لیا ہے۔افغان سفیر کی بیٹی کو اغو ا کیے جانے کا اب تک کوئی ثبوت نہیں ملا۔
آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ 200 سے زائد لوگوں کو شامل تفتیش کیا تاہم تاحال اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ افغان سفیر کی بیٹی سلسلہ علی خیل کو کسی نے اغوا کیا یا ان پر تشدد کیا گیا، پولیس کو ملنے والے شواہد سلسلہ کے بیان سے مماثلت نہیں رکھتے۔ ہماری تفتیش تقریباً مکمل ہے تاہم تاحال اغوا اور تشدد کے ثبوت نہیں ملے۔

ایک سوال کے جواب میں آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ہمیں بہت سے چیزیں ملیں لیکن ان کے حتمی تعین کے لیے سفارتکار خاندان کا تعاون درکار ہو گا، واقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلسلہ پیدل گھر سے نکلی اور پہلی ٹیکسی کے ذریعے رانا مارکیٹ سے کھڈا مارکیٹ پہنچی جہاں اس نے تحفہ خریدا،اس کے بعد وہ دوسری ٹیکسی سے راولپنڈی گئی، یہ اہم ہے کیوں کہ ہمیں بتایا گیا کہ دوسری ٹیکسی میں ہی 5 منٹ کی مسافت کے بعد تشدد کیا گیا۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پولیس نے اس ٹیکسی کا سراغ لگایا اور پتہ چلا کہ اس کے 3 مالک ہیں،دوران تفتیش تینوں مالکان سے رابطہ کیا گیا۔ ٹیکسی ڈرائیور نے تصدیق کی کہ اس نے سلسلہ کو کھڈا مارکیٹ سے راولپنڈی صدر تک پہنچایا اور اور 600 روپے وصول کیے، اس روٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج پہلے ہی حاصل کر لی گئی تھی، ڈرائیور کے فون کی ٹریکنگ بھی کی گئی۔
آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ صدر کے آٹھ کیمروں کی فوٹیج اور ٹریکنگ سے ڈرائیور کے بیان اور ٹائمنگ کی تصدیق ہوئی،صدر سے دامن کوہ اسلام آباد کے لیے تیسری ٹیکسی لی گئی ،دامن کوہ کے کیمروں سے اس کی نشاندہی بھی ہوئی۔ تیسرے ڈرائیور کا بھی سراغ لگایا گیا جس نے تصدیق کی کہ اس نے سلسلہ کو 700 روپے کے عوض صدر سے دامن کوہ تک پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں سے چوتھی ٹیکسی نے سلسلسہ کو ایف نائن پارک تک پہنچایا، اس دوران سلسلہ کے کہنے پر ڈرائیور اسے ایف سکس بھی لے کر گیا۔
ڈرائیور کے مطابق سلسلہ نے اسے کہا کہ وہ ایف سکس جا کر فون استعمال کرنا چاہتی ہے۔ آئی جی بتایا کہ افغان سفارتخانہ ایف سکس واقع ہے جبکہ افغان سفارتکار کا گھر ایف سیون میں ہے، ایف سکس میں اسے فون نہ ملا تو سلسلہ نے ڈرائیور سے کہا کہ اسے ایف نائن پارک چھوڑ دے، ایف نائن میں اس نے کسی کے فون سے سفارتخانے رابطہ کیا اور تھوری دیر بعد سفارتخانے کا اہلکار اسے گھر چھوڑ کر آیا۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے 4 بڑے مطالبات کیا ہیں ۔۔۔؟ اسد قیصر نے تفصیلات بتا دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…

3 hours ago

میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، زین قریشی کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…

4 hours ago

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

5 hours ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

5 hours ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

5 hours ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

5 hours ago