اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں جنید صفدر کی شادی کی تقریبات جاری، کسی بھی سیاسی جماعت کے رہنما کو مدعو نہیں کیا گیا۔ آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمٰن اور چوہدری برادران سمیت کسی سیاسی جماعت کے رہنما کو شادی کی تقریبات میں مدعو نہیں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات اسلام آباد میں جاری ہیں جس میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو مدعو نہیں کیا گیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق جنید صفدر کی شادی کی تقریبات میں صرف قریبی رشتےداروں اور فیملی فرینڈز کو دعوتی کارڈزجاری کیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ شریف فیملی کی جانب سے آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمٰن اور چوہدری برادران سمیت کسی بھی سیاسی جماعت کے رہنما کو مدعو نہیں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق لاہور سے بھی کھوکھر برادران کے علاوہ کسی دوسرے سیاسی رہنما کو شادی کی تقریب پر مدعو نہیں گیا، کھوکھر برادران کو بھی ذاتی تعلق کی بنا پر مدعو کیا گیا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ جنید صفدر کی ولیمے کی تقریب 17 دسمبر کو لاہور جاتی امراء میں ہوگی۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنۃ الخوارج دنیا…
کراچی(قدرت روزنامہ)سوزوکی بائیکس نے موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے ایک بڑی آفر کا اعلان…
لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…
لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…
لاہور(قدرت روزنامہ)آئی ایم کی سخت شرائط، بیرونی قرضوں کے بوجھ اور سیاسی عدم استحکام کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی 5 ہزار…