شہباز گل کا عمران خان پر الزامات لگانے والوں کے خلاف رد عمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شہباز گل کا عمران خان پر الزامات لگانے والوں کے خلاف رد عمل۔ ایک طرف کہتے ہیں کہ عمران خان چائے کے ساتھ بسکٹ نہیں دیتا اور دوسری طرف کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کے گھر کا خرچہ 30 لاکھ تھا، پھر 50 لاکھ ہو گیا۔ کیا یہ لوگ پاگل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے وزیر اعظم پر بددیانتی کے الزامات لگانے والوں کو سوشل میڈیا پر جواب دیا ہے۔
عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹ پر جاری اپنے پیغام میں معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ ریکارڈ کی درستگی کے لیے جسٹس وجیہ الدین کا چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے گھر کے خرچے سے متعلق بیان بالکل جھوٹا اور غیر منطقی بیان ہے۔ اپنی پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ جو بھی عمران خان کو جانتا ہے وہ ان کی خودداری اور دیانت داری کو بھی جانتا ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ وجیہ الدین صاحب پارٹی سے ہٹائے جانے کے دکھ میں اکثر ایسے غیر منطقی بیان دیتے رہتے ہیں۔ معاون خصوصی نے ایک دوسرے ٹوئیٹ میں کہا کہ ایک طرف یہی لوگ جانتے ہیں اور کہتے ہیں کہ عمران خان چائے کے ساتھ بسکٹ نہیں دیتا اور دوسری طرف یہ بتا رہے ہیں کہ عمران خان کے گھر کا خرچہ پہلے 30 لاکھ تھا پھر 50 لاکھ ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ کیا یہ لوگ پاگل ہیں یا دوسرں کو پاگل سمجھتے ہیں۔
شہباز گل نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ عمران خان کو عزت الله نے دی ہے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سابق سینیئر رہنما جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے گزشتہ روز انکشاف کیا تھا کہ جہانگیر ترین عمران خان کے گھریلو اخراجات کے لیے 30 لاکھ روپے ماہانہ دیا کرتے تھے۔ نجی نیوز چینل کے ساتھ گفتگو میں سابق جسٹس وجیہہ الدین نے انکشاف کیا کہ جب 30 لاکھ سے بھی گھر نہ چلا تو اس کے بعد خرچ کے لیے رقم بڑھا کر 50 لاکھ روپے کر دی گئی۔
اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا طرز زندگی یہ ہے کہ ان کے پاس جو گاڑی ہو وہ فیول سے بھری ہوئی ہو اور ان کے ساتھ جو لوگ ہوں وہ ان پر خرچ کرنے میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے والے ہوں۔ سابق جج وجیہہ الدین نے اپنی گفتگو میں کہا کہ میں یہاں اپنے ایک دیرینہ دوست کی بات دوہرانا چاہوں گا جو تحریک انصاف کا حصہ تھے، وہ کہتے تھے کہ جس بندے کے جوتوں کی لیس بھی اپنی نہیں ہے وہ کیسے ایماندار ہونے کا دعویٰ کر سکتا ہے۔
اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ یہ مالی نوعیت کی جو بدعنوانیاں ہیں ان کے پیش نظر یہ کبھی مت سمجھیے کہ وہ کوئی ایماندار آدمی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بہت سارے لوگ تھے جو کہ پارٹی میں فنڈنگ کیا کرتے تھے بہت سارے ادارے ایسے تھے جو فنڈنگ کیا کرتے تھے۔ نجی چینل کے پروگرام کے ہوسٹ نے جب جسٹس (ر) وجیہہ الدین سے سوال کیا کہ جہانگیر ترین کی جانب سے 50 لاکھ روپے پارٹی فنڈنگ کے نام پر آتے تھے یا ذاتی اخراجات کے لیے۔ تو اس پر ان کا کہنا تھا کہ جن پیسوں کا میں نے ذکر کیا ہے یہ تو بنی گالہ کو چلانے کے لیے آتے تھے۔

Recent Posts

بھارت: تقریب میں مدعو نہ کرنے پر جھگڑا، خاتون رہنما پر تشدد، چپل کا ہار پہنا کر پریڈ کروائی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت میں سیاسی جماعت جنتا دل یونائیٹڈ ( جے ڈی ایل) کی…

1 min ago

پاکستان 21 ویں بار انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرزکا رکن منتخب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ایک بار پھر انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ( آئی اے ای…

8 mins ago

لوگ بینظیر انکم سپورٹ کارڈ بیچ کر سال بھر کے پیسے اکھٹے کر لیتے ہیں، قومی اسمبلی کمیٹی میں انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ڈائریکٹر جنرل نے…

14 mins ago

بھارتی گلوکارہ کا 27 برس کی عمر میں انتقال، اہلخانہ کا زہر دینے کا الزام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت سے تعلق رکھنے والی نوجوان گلوکارہ رخسانہ بانو 27 برس کی…

21 mins ago

ایچ آر سی پی کا مبینہ توہین مذہب پر 2 افراد کے قتل پر شدید تشویش کا اظہار

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)انسانی حقوق کمیشن نے مبینہ طورپر 2 افراد کے ماورائے عدالت قتل پر…

29 mins ago

جج نے جلد عمران خان کو سزا دینی ہے، علیمہ خان کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی چیئرمین…

36 mins ago