تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے پراپرٹی سیلز ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر نے پراپرٹی سیلز ٹیکس میں 3 گنا اضافہ کر دیا ہے . بتایا گیا ہے کہ پراپرٹی سیلز ٹیکس میں اضافے کے بعد ڈیلرز حکومت کے خلاف سراپاء احتجاج ہیں، جس میں وہ حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کر رہے ہیں . ڈیلرز کا کہنا ہے کہ سیلز ٹیکس میں اضافے سے پراپرٹی کا کاروبار ٹھپ ہو گیا ہے . احتجاج کرنے والے پراپرٹی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ہمارے جو کسٹمرز پراپرٹی خریدتے تھے انہوں نے خریداری بند کر دی ہے جس کی وجہ سیلز ٹیکس میں اضافہ ہے . احتجاج کرنے والے ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اگر سیلز ٹیکس میں کمی نہ کی گئی تو 15 جنوری کو بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ایف بی آر نے پراپرٹی ٹیکس میں 3 گنا اضافہ کر دیا . سیلز ٹیکس میں اضافے سے پراپرٹی کا کاروبار ٹھپ ہو گیا، ڈیلرز کا حکومت کے خلاف احتجاج .
متعلقہ خبریں