سستی گیس کے عادی لوگوں کو عادتیں بدلنا ہوں گی، چند سال میں گیس نہیں رہے گی، وفاقی وزیر فوادچودھری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سستی گیس کے عادی لوگوں کو عادتیں بدلنا ہوں گی، چند سال میں گیس نہیں رہے گی . دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی اور محمد زبیر کے بیانات نے ن لیگ کے اندر تقسیم کو مزید واضح کر دیا ہے، ان خاندانوں نے ملک کی تباہی نکال دی، ن لیگ میں اب نئی قیادت سامنے آ جائے گی جو اچھی بات ہے، پیپلز پارٹی کو بھی زرداری سے آگے نکلنا چاہئے .

منگل کو اپنےٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس مہینے خیبر پختونخوا اور آئندہ چند ماہ میں پنجاب میں طاقتور مقامی حکومتوں کے انتخابات حکومت کا اعتماد ظاہر کرتے ہیں، پیپلز پارٹی اور ن لیگ خیبر پختونخوا میں امیدوار بھی کھڑے نہیں کر سکیں، یہی حالت پنجاب میں ہوگی . انہوں نے کہا کہ صرف ایک دو ٹی وی چینل ان کی عملی طور پر مردہ سیاست کو زندہ رکھنے کی سعی کر رہے ہیں . . .

متعلقہ خبریں