پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی شاہین آفریدی کے 3 شکار

کراچی (قدرت روزنامہ) دوسرے ٹی ٹونٹی مقابلے میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 9 رنز سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی . نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں کھیلے جارہے میں بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا .

پاکستان نے بیٹنگ شروع کی تو 14 کے سکور پر کپتان بابراعظم صرف 7 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے . فخرزمان بھی مسلسل دوسرے میچ میں ناکام ہوئے اور 5 گیندوں پر 10 رنز بنا کر اکیل حسین کا نشانہ بنے . رضوان اور حیدر علی نے ٹیم کا سکور 86 رنز تک پہنچایا تو رضوان 38 رنز بناکرکیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ حیدر علی بھی 31 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے . پاکستان کی پانچویں وکٹ 111 رنز پرگری جب محمد نواز صرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ آصف علی بھی کوئی خاطر خواہ سکور نہ بناسکے اور 9 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے . اس کے علاوہ آخری اوورز میں افتخار احمد اور شاداب خان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا سکور مقررہ 20 اوورز میں 172 رنز تک پہنچایا . محمد افتخار 19 گیندوں پر 32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ شاداب 12 گیندوں پر 28 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے . ویسٹ انڈیز کی جانب سے اوڈین سمتھ نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عقیل حسین،اوشن تھومس ،روماریو اور والش نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا . ویسٹ انڈیز نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو محمد وسیم نے 17 کے سکور پر شے ہوپ کی وکٹ حاصل کرلی، شےہوپ صرف ایک رن بنا سکے، دوسری وکٹ 31 رنز پر گری جب محمد نواز کی گیند پر شمار بروکس 10 رنز کی اننگز کھیل کر ایل بی ڈبلیو ہوئے . ویسٹ انڈیز کی جانب سے برینڈن کنگ نے 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلی مگر وہ بھی اپنی ٹیم کو کامیابی حاصل نہ کرواسکے . اس کے علاوہ روماریو شیفرڈ 35 اور کپتان پورن 26 رنز بناسکے . پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو 9 رنز سے شکست دیکر 3 میچز پر مشتمل سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے . قبل ازیں پاکستان نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ ویسٹ انڈیز نے ایک تبدیلی کردی ہے. گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 63 رنز سے باآسانی شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی تھی . میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں بابراعظم (کپتان)، محمد رضوان، فخر زمان، حیدر علی، افتخار احمد، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، محمد وسیم، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں جب کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نیکولس پوران (کپتان)، برینڈن کنگ، شے ہوپ، شمرابروکس، رومین پاول، اوڈیئن اسمتھ، ڈومینیک ڈریکس، ہیڈن واش، روماریو شیفرڈ، اکیل حسین، اوشانے تھامس پر مشتمل ہے . . .

متعلقہ خبریں