انڈر 19 ایشیا کپ، پاکستان کی ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت

دبئی(قدرت روزنامہ) پاکستان نے انڈر 19ایشیا کپ کے اہم میچ میں ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی ہے، جبکہ ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی اب تک کی کارکردگی مثالی قرار دی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں جاری میچ میں بھارتی انڈر 19 ٹیم پہلے بیٹنگ کرے گی۔ بارش کے باعث ٹاس میں تاخیر ہوئی۔ میچ کا آغاز 10 بجے ہونا تھا تاہم بارش کے باعث میچ کو 49اوورز فی اننگ تک محدود کرنا پڑا۔

اس سے قبل پاکستان نے ملائشیا کو طویل مارجن سے شکست دی تھی جبکہ بھارتی ٹیم بھی میزبان کرکٹ ٹیم یو اے ای کو شکست دے کر پاکستان کے خلاف میچ کھیل رہی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے انڈر 19ایشیا کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملائشیا کو 297رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔قومی ٹیم کے 2 بیٹرز نے سنچریاں داغ دیں۔

دوروز قبل کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ملائشیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 3وکٹس کے نقصان پر 345رنز بنائے تھے۔قومی ٹیم کے بیٹر سمیر منہاس اور احمد حسین نے شاندار سنچریاں اسکور کیں۔

قومی ٹیم کے سمیر منہاس نے 177 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 8 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔ کپتان فرحان یوسف 8 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔احمد حسین نے 114گیندوں پر 132رنز بنائے۔

WhatsApp
Get Alert