موسم سرما کی تعطیلات25 دسمبر سے4 جنوری تک کرنے کی تجویز پر اتفاق ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہےکہ موسم سرما کی تعطیلات 25 دسمبر سے 4 جنوری تک کرنے کی تجویز پر اتفاق ہوگیا، موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن متعلقہ صوبائی حکومتیں جاری کریں گی، چھٹیوں کا اتفاق وفاقی اور صوبائی سیکرٹریز کی ملاقات میں ہوا۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ موسم سرما کی تعطیلات 25 دسمبر سے 4 جنوری تک کرنے کی تجویز پر اتفاق ہوگیا، موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن متعلقہ صوبائی حکومتیں جاری کریں گی۔

واضح رہے وفاقی سیکرٹری تعلیم ناہید درانی کی زیرصدارت موسم سرما کی چھٹیوں کیلئے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی، بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں چھٹیوں کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا، ان تجاویز میں موسم سرما کی چھٹیوں سے متعلق پہلی تجویز 20 دسمبر سے 15 جنوری تک، دوسری تجویز 25 دسمبر سے 20 جنوری تک چھٹیاں کرنے کی تھی۔

اسی طرح وفاق کی جانب سے 25 دسمبر سے 5 جنوری تک موسم سرما کی چھٹیاں دینے کی تجویز سامنے آئی، لیکن سندھ کے علاوہ باقی تمام صوبے وفاق کی تجویز سے متفق ہوگئے۔ سندھ حکومت نے معاملہ صوبائی اسٹیئرنگ کمیٹی میں رکھنے کا فیصلہ کیا۔ چھٹیوں کی تجاویز پر حتمی فیصلہ کل این سی اوسی اجلاس میں متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت صحت کی تجویز ہے کہ سردیوں کی چھٹیاں جنوری کے آخر میں کی جائیں۔
کیونکہ چھٹیاں کرنے سے تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن متاثر ہوسکتی ہے۔ تاہم اب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات 25 دسمبر سے 4 جنوری تک کرنے کی تجویز پر اتفاق ہوگیا ہے۔ یاد رہے اس سے قبل حکومت نے عدالتی حکم پر اسموگ کیلئے ہفتہ اتوار اور سوموار کو 15 تک چھٹیاں اور دفاترز میں پچاس فیصد حاضری کے ساتھ کام کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
لیکن سموگ میں اضافے کے باوجود سکولوں میں تاحال مکمل طور چھٹیاں نہیں کی جاسکیں۔دوسری طرف سندھ حکومت کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹئرنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے طے کیا ہے کہ صوبے بھر میں موسم سرما کی تعطیلات 20 دسمبر سے یکم جنوری تک ہوں گی۔

Recent Posts

آئی پی پیز سے متعلق کچھ باتیں نہیں بتاسکتے ان کیمرا بریفنگ کیلیے تیار ہیں، اویس لغاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے…

4 mins ago

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی…

9 mins ago

سلمان خان پائپ سے چڑھ کر کس اداکارہ سے ملنے جاتے تھے؟ بالی وڈ اداکارہ نے خود بتادیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی وڈ کے ہیرو سلمان خان جنہوں نے شادی تو نہیں کی البتہ…

11 mins ago

ملک میں بگاس پاور پلانٹس کی بجلی کی قیمت کا تعین نہ ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں بگاس پاور پلانٹس کی بجلی کی قیمت کا تعین نہ…

22 mins ago

جویریہ عباسی کی شوہر سے پہلی ملاقات کہاں ہوئی اور نکاح کب ہوا؟ اداکارہ نے تفصیلات بتادیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان کی سینئر اداکارہ جویریہ عباسی جنہوں نے حال ہی میں…

30 mins ago

اسپیکر کا خط؛ نئی پارٹی پوزیشن میں قومی اسمبلی سے تحریک انصاف کا وجود ختم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر کے الیکشن کمیشن کو خط کے بعد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے…

39 mins ago