سونے کے نرخ میں کتنی کمی آئی؟ 14 دسمبر 2025 کو سونے کی قیمتیں جانیں

لاہور(قدرت روزنامہ)سونے کے نرخ میں کمی کردی گئی ہے، ہفتے کو سامنے آنے والی پیشرفت کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھاری بھرکم اضافے کے بعد سونا ایک بار پھر سستا ہوگیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز کے نرخوں کا اطلاق آج بھی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک دن کے بڑے اضافے کے بعد سونا اور چاندی دونوں سستے ہوگئے۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2ہزار روپے کی کمی ہوئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت 2ہزار روپے کی کمی کے ساتھ 4لاکھ 52 ہزار 262 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 10گرام سونے کی قیمت میں 1ہزار715روپے کی کمی ہوئی ہے جس سے سونے کی قیمت 3لاکھ 87 ہزار 741روپے ہوگئی۔ اسی طرح چاندی کی فی تولہ قیمت بھی کم ہوگئی۔

چاندی کی قیمت میں 220 روپے فی تولہ کی کمی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں چاندی کی نئی قیمت 6 ہزار 464روپے فی تولہ ہوگئی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 20ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 20ڈالرز کی کمی کے ساتھ 4ہزار299ڈالرز فی اونس ہوگیا۔

WhatsApp
Get Alert