وقت آگیا، حکومت کا فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا فیصلہ، کب اور کیسے ہوگی؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت نے کلین اسپیکٹرم کی شرط پوری نہ ہونے کے باوجود فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا ہے کہ پرائم اسپیکٹرم کے 194 میں سے140 میگا ہرٹز کا معاملہ عدالت میں ہے، فیصلہ کیا گیا ہے اسپیکٹرم پر کوئی عدالتی حکم امتناع نہ ہونے کا فائدہ اٹھایا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے 2600 میگا ہرٹز بینڈ کے تمام 194 میگا ہرٹز پرائم اسپیکٹرم کی نیلامی کی جائے گی، 140 میگا ہرٹز پرائم اسپیکٹرم پر اب تک عدالت کا کوئی حکم امتناع نہیں ہے، 140 میگاہرٹز پر اس وقت کوئی ایکوپمنٹ نہیں چل رہا۔
پالیسی ڈائریکٹو کے بعد حکومت اس اسپیکٹرم کی فراہمی کی ذمہ دار ہوگی، امید ہے ٹیلی کام آپریٹرز 2600 میگا ہرٹز بینڈ پرائم اسپیکٹرم کی نیلامی میں بھرپور حصہ لیں گے۔
