مافیا اور لٹیرے جس کا گھر چلاتے ہیں وہ نعوذبااللہ مدینہ کی ریاست چلائے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مافیا اور لٹیرے جس کا گھر چلاتے ہیں وہ نعوذبااللہ مدینہ کی ریاست چلائے گا۔ اگر سابق جسٹس وجیہہ الدین غلط کہہ رہے ہیں تو عمران خان ان کے خلا ف قانونی چارہ جوئی کرے. تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے گھریلو خرچے سے متعلق سابق چیف جسٹس وجیہہ الدین کے انکشافات زبان زد عام ہیں۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مافیا اور لٹیرے جس کا گھر چلاتے ہیں وہ نعوذبااللہ مدینہ کی ریاست چلائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر سابق جسٹس وجیہہ الدین وزیر اعظم عمران خان سے متعلق دعوے جھوٹے ہیں تو وہ ان کے خلا ف قانونی چارہ جوئی کیوں نہیں کرتے. خواجہ آصف نے لکھا کہ نیب یا ایف آئی اے کا نوٹس لینا بنتا بے، یا پھر قوانین اور ادارے صرف نواز شریف اور مخالفین کے لیے ہیں۔

خواجہ آصف نے ٹوئیٹر پر اپنے رد عمل کا اظہار لیگی رہنما پرویز رشید کے ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے کیا۔ رہنما ن لیگ پرویز رشید نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا تھا کہ جسٹس وجہیہ نے عمران کی مالیاتی بددیانتی کی شہادت سر عام دی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین گھر کے بھیدی ہیں۔ وزیر اعظم پر یہی الزام اُن کے کئی سابقہ قریبی ساتھی اور اُن کی سابقہ اہلیہ بھی عائد کر چکی ہیں۔
پرویز رشید نے مزید کہا کہ اتنی معتبر شہادتوں کی موجودگی میں صرف تردیدوں سے کام نہیں چلے گا بلکہ ملزم کو تحقیقات کے لیے پیش ہونا ہو گا۔ اس سے قبل وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا وزیر اعظم پر بددیانتی کے الزامات لگانے والوں کو سوشل میڈیا پر جواب دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ریکارڈ کی درستگی کے لیے جسٹس وجیہ الدین کا چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے گھر کے خرچے سے متعلق بیان بالکل جھوٹا اور غیر منطقی بیان ہے۔
اپنی پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ جو بھی عمران خان کو جانتا ہے وہ ان کی خودداری اور دیانت داری کو بھی جانتا ہے۔ شہباز گل نے کہا کہ وجیہ الدین صاحب پارٹی سے ہٹائے جانے کے دکھ میں اکثر ایسے غیر منطقی بیان دیتے رہتے ہیں۔ معاون خصوصی نے ایک دوسرے ٹوئیٹ میں کہا کہ ایک طرف یہی لوگ جانتے ہیں اور کہتے ہیں کہ عمران خان چائے کے ساتھ بسکٹ نہیں دیتا اور دوسری طرف یہ بتا رہے ہیں کہ عمران خان کے گھر کا خرچہ پہلے 30 لاکھ تھا پھر 50 لاکھ ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ کیا یہ لوگ پاگل ہیں یا دوسرں کو پاگل سمجھتے ہیں۔ شہباز گل نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ عمران خان کو عزت الله نے دی ہے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سابق سینیئر رہنما جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے گزشتہ روز انکشاف کیا تھا کہ جہانگیر ترین عمران خان کے گھریلو اخراجات کے لیے 30 لاکھ روپے ماہانہ دیا کرتے تھے۔ نجی نیوز چینل کے ساتھ گفتگو میں سابق جسٹس وجیہہ الدین نے انکشاف کیا کہ جب 30 لاکھ سے بھی گھر نہ چلا تو اس کے بعد خرچ کے لیے رقم بڑھا کر 50 لاکھ روپے کر دی گئی۔
اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا طرز زندگی یہ ہے کہ ان کے پاس جو گاڑی ہو وہ فیول سے بھری ہوئی ہو اور ان کے ساتھ جو لوگ ہوں وہ ان پر خرچ کرنے میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے والے ہوں۔ سابق جج وجیہہ الدین نے اپنی گفتگو میں کہا کہ میں یہاں اپنے ایک دیرینہ دوست کی بات دوہرانا چاہوں گا جو تحریک انصاف کا حصہ تھے، وہ کہتے تھے کہ جس بندے کے جوتوں کی لیس بھی اپنی نہیں ہے وہ کیسے ایماندار ہونے کا دعویٰ کر سکتا ہے۔
اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ یہ مالی نوعیت کی جو بدعنوانیاں ہیں ان کے پیش نظر یہ کبھی مت سمجھیے کہ وہ کوئی ایماندار آدمی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بہت سارے لوگ تھے جو کہ پارٹی میں فنڈنگ کیا کرتے تھے بہت سارے ادارے ایسے تھے جو فنڈنگ کیا کرتے تھے۔ نجی چینل کے پروگرام کے ہوسٹ نے جب جسٹس (ر) وجیہہ الدین سے سوال کیا کہ جہانگیر ترین کی جانب سے 50 لاکھ روپے پارٹی فنڈنگ کے نام پر آتے تھے یا ذاتی اخراجات کے لیے۔ تو اس پر ان کا کہنا تھا کہ جن پیسوں کا میں نے ذکر کیا ہے یہ تو بنی گالہ کو چلانے کے لیے آتے تھے۔

Recent Posts

چمن بارڈر پر پاسپورٹ پالیسی صرف افغانستان کیلئے، چمن کے شہری تو ہمارے اپنے ہیں، کمشنرکوئٹہ

چمن(قدرت روزنامہ)پاکستان میں 18 دہشتگردی کے واقعات ہوئے 12 حملہ آوروں کا تعلق افغانستان سے…

1 min ago

بلوچستان کی ترقی کے لیے پالیسیوں کی تسلسل اور ڈی سینٹرلائزیشن کی ضرورت ہے، جا م کمال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلی وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے مارگلہ ڈائیلاگ 2024 خصوصی تقریب…

8 mins ago

ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف کاکڑ کو معطل کردیاگیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف کاکڑ کو معطل کردیاگیا ۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر…

15 mins ago

امن وامان کی صورتحال، بلوچستان کے کچھ علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل، پی ٹی اے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بلوچستان کے چند علاقوں میں…

25 mins ago

کوئٹہ، سکول وین سے بچہ اغوا، ورثا کا احتجاجاًزرغون روڈبند، دھرنا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سکول وین سے بچے کے اغواء کیخلاف ورثا کا شدید احتجاج اور زرغون روڈ…

31 mins ago

تحفظ کی یقین دہانی، بلوچستان گڈز ٹرک مالکان ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان گڈز ٹرک مالکان ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی۔ایسوسی ایشن نے اعلان…

41 mins ago