مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے شرح سود میں مزید اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے شرح سود میں مزید اضافہ کر دیا گیا، سٹیٹ بینک نے مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا ہے جس میں شرح سود میں مزید ایک فیصد اضافہ کر دیاہے جبکہ شرح سود 20 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت تین سال میں ملک کو مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کے سمندر میں ڈبو چکی ہے،سوئی سدرن

گیس نجی صنعت اور مقامی پیداوار ی یونٹس کو گیس بند کردی ہے، کیا یہ تبدیلی ہے؟،ملک میں گھی ساڑھے 400 روپے کلو مل رہا ہے، کیا اسے تبدیلی کہا جائے؟،مہنگائی کا طوفان ہے اور غریب عوام ہیں، کیا اسے تبدیلی کہتے ہیں؟۔ اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہاکہ سٹیٹ بنک ایک مرتبہ پھر شرح سود بڑھا نے جارہا ہے، کیا یہ تبدیلی ہے؟،موجودہ حکومت عوام سے انتقام لے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جنہیں امنگیں تھیں، وہ اس ناقص کاکردگی پر مایوس ہوچکے ہیں،تین سال میں کوئی مثبت نہیں لائی جاسکی۔ انہوں نے کہاکہ سوئی سدرن گیس نجی صنعت اور مقامی پیداوار ی یونٹس کو گیس بند کردی ہے، کیا یہ تبدیلی ہے؟،گیس کی اس بندشن کے نتیجے میں لاکھوں لوگ بے روزگار ہوجائیں گے، کیا یہ تبدیلی لانی تھی؟۔ انہوں نے کہاکہ سوئی ناردرن گیس سے خیبرپختونخوا کے ایکسپورٹرز کو 9 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو گیس ملے، یہ تبدیلی لانی تھی؟،ملک میں گھی ساڑھے 400 روپے کلو مل رہا ہے، کیا اسے تبدیلی کہا جائے؟۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی کا طوفان ہے اور غریب عوام ہیں، کیا اسے تبدیلی کہتے ہیں؟،سٹیٹ بنک ایک مرتبہ پھر شرح سود بڑھا نے جارہا ہے، کیا یہ تبدیلی ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ دانستہ 10.2 فیصد سود پر ملنے والے قرض کو ساڑھے11 فیصد میں لیاجائے اور قومی خزانے کو 70 کروڑکا نقصان پہنچایا جائے، کیا یہ تبدیلی ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں سیمنٹ کے لائیسنس کھلے عام بیچے جارہے ہیں، یہ ہے وہ تبدیلی؟،پاکستان میں دنیامیں تیسرا سب سے مہنگا ترین ملک بن گیا، کیا یہ تبدیلی ہےَ،پاکستان میں بھارت سے دوگنا مہنگائی زیادہ ہے، جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ مہنگائی یہاں ہے، اسے تبدیلی کہیں؟،پاکستان سے مچھلی کی برآمد کم ہوگئی، اسے تبدیلی کہتے ہیں؟۔ انہوں نے کہاکہ گوادر کے عوام حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، ان کے حقوق چھیننے جار ہے ہوں، یہ تبدیلی ہے؟،پاکستان کا سٹیٹ بنک حکومت پاکستان کو قرض نہ دے، یہ تبدیلی ہے؟،بنک دولت پاکستان آئی ایم ایف کے قابو میں آجائے، اسے تبدیلی کہتے ہیں؟،تین سال میں 20 ہزار ارب روپے کا قرض ملک پر چڑھادیاگیا، یہ ہے تبدیلی؟،71 سال میں جو مجموعی قرض لیاگیا، پی ٹی آئی نے 49 مہینوں میں اس کا 69 فیصد لے لیا، یہ ہے تبدیلی؟۔

Recent Posts

کوئٹہ، پولیس سے مذاکرات کے بعد بچے کے اغوا کیخلاف احتجاجی دھرنا موخر

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سے تاجر کے بیٹے کواغواء کرلیا گیا، تاجروں اور لواحقین نے کوئٹہ اور…

12 mins ago

پی بی 8 سبی کے ضمنی انتخاب، سیکیورٹی کے لئے ایف سی کی تعیناتی کی منظوری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8سبی کے ضمنی انتخاب میں…

18 mins ago

بلوچستان کے وسائل سیکیورٹی کے نام پر ہڑپ کیے جارہےہیں، مولاناہدایت الرحمان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ سیکورٹی اداروں…

26 mins ago

چمن بارڈر پر پاسپورٹ پالیسی صرف افغانستان کیلئے، چمن کے شہری تو ہمارے اپنے ہیں، کمشنرکوئٹہ

چمن(قدرت روزنامہ)پاکستان میں 18 دہشتگردی کے واقعات ہوئے 12 حملہ آوروں کا تعلق افغانستان سے…

33 mins ago

بلوچستان کی ترقی کے لیے پالیسیوں کی تسلسل اور ڈی سینٹرلائزیشن کی ضرورت ہے، جا م کمال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلی وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے مارگلہ ڈائیلاگ 2024 خصوصی تقریب…

39 mins ago

ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف کاکڑ کو معطل کردیاگیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف کاکڑ کو معطل کردیاگیا ۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر…

47 mins ago