لاہور سیالکوٹ موٹروے دھند کے باعث بند کر دی گئی

لاہور (قدرت روزنامہ) سیالکوٹ موٹروے دھند کے باعث بند کر دی گئی . موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے پنڈی بھتیاں جبکہ ایم 3 فیض پور سے سمندری تک شدید دھند کے باعث بند کی گئی ہے .

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی اہم شاہراہوں پر اس وقت دھند کا راج ہے جس کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹروے کو بند کر دیا گیا ہے . بتایا گیا ہے کہ ایم 11 پر سیالکوٹ ٹول پلازہ سے سمبڑیال ٹول پلازہ تک شدید دھند کا راج ہے جس کے باعث موٹروے کو بند کر دیا گیا ہے . ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 کو بھی ٹھوکر نیاز بیگ سے پنڈی بھتیاں تک ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے جبکہ موٹروے ایم 3 فیض پور سے سمندری تک شدید دھند کے باعث بند کی گئی ہے . ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ٹریفک وارڈنز کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے . موٹروے پولیس کی جانب سے شہریوں کو دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی تلقین کی گئی ہے . ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ڈرائیور حضرات گاڑیوں میں فوگ لائٹس کے استعمال کو یقینی بنائیں . اگر دوران سفر کہیں مدد کی ضرورت پڑتی ہے تو اس صورت میں ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کر کے مدد لی جا سکتی ہے . . .

متعلقہ خبریں