لاہور (قدرت روزنامہ) سیالکوٹ موٹروے دھند کے باعث بند کر دی گئی۔ موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے پنڈی بھتیاں جبکہ ایم 3 فیض پور سے سمندری تک شدید دھند کے باعث بند کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کی اہم شاہراہوں پر اس وقت دھند کا راج ہے جس کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹروے کو بند کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایم 11 پر سیالکوٹ ٹول پلازہ سے سمبڑیال ٹول پلازہ تک شدید دھند کا راج ہے جس کے باعث موٹروے کو بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 کو بھی ٹھوکر نیاز بیگ سے پنڈی بھتیاں تک ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے جبکہ موٹروے ایم 3 فیض پور سے سمندری تک شدید دھند کے باعث بند کی گئی ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ٹریفک وارڈنز کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ موٹروے پولیس کی جانب سے شہریوں کو دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ڈرائیور حضرات گاڑیوں میں فوگ لائٹس کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ اگر دوران سفر کہیں مدد کی ضرورت پڑتی ہے تو اس صورت میں ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کر کے مدد لی جا سکتی ہے۔
چمن(قدرت روزنامہ)پاکستان میں 18 دہشتگردی کے واقعات ہوئے 12 حملہ آوروں کا تعلق افغانستان سے…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلی وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے مارگلہ ڈائیلاگ 2024 خصوصی تقریب…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف کاکڑ کو معطل کردیاگیا ۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بلوچستان کے چند علاقوں میں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سکول وین سے بچے کے اغواء کیخلاف ورثا کا شدید احتجاج اور زرغون روڈ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان گڈز ٹرک مالکان ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی۔ایسوسی ایشن نے اعلان…