اگر ایک دوائی کی قیمت 3 روپے سے 7 روپے ہو گئی تو کیا قیامت آ گئی ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف فضول مہم بنا دی جاتی ہے کہ جی قیمت میں اضافہ ہو گیا، اگر ایک دوائی کی 3 روپے قیمت ہے اور اب وہ قیمت 7 روپے ہو گئی ہے تو کیا قیامت آ گئی ہے؟ کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اب تو ویسے بھی صحت کارڈ کے بعد دواؤں کا مسئلہ ختم ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوا اور علاج ویسے بھی مفت ہے تو اس میں کیا مسئلہ ہے؟ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سستی گیس کے عادی لوگوں کو اپنی عادتیں بدلنا ہوں گی، شہروں میں سستی گیس دی جا رہی ہے اور اس کا بوجھ باقی 78 فیصد آبادی اٹھا رہی ہے، قدرتی گیس ہر سال نو فیصد کم ہو رہی ہے اور چند سال میں گیس نہیں رہے گی۔

گذشتہ روز کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ میں فواد چوہدری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں اتنی کم نہیں ہوئیں کہ اثرات یہاں تک آئیں، دعا کریں کہ تیل کی تیل کی قیمتیں مزید کم ہوجائیں۔

انہوں نے وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ وفاقی کابینہ نے پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے کیلئے ایک سال کی توسیع کی منظوری دی ہے، اسٹیٹ بینک چاہتا ہے کہ پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے کیلئے چھ سال کی ایکسٹیشن کی جائے لیکن کابینہ نے ایک سال کی توسیع کی ہے۔ جن لوگوں نے 10، 50، 100اور 1000روپے کے پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے ہیں وہ ایک سال میں کروالیں۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں ای وی ایم پر بات ہوئی، الیکشن کمیشن کو چاہیےکہ شرائط پر مبنی ٹینڈر جاری کرے، ای وی ایم کا معاملہ پیپلزپارٹی نے2012 میں اٹھایا تھا، ای وی ایم کا معاملہ سابق صدر آصف زرداری نے ہی اٹھایا تھا، 2016 میں نوازشریف حکومت میں ووٹنگ مشین پر بحث ہوئی، ای وی ایم سے متعلق تمام سیاسی جماعتوں کومثبت کردار ادا کرنا چاہئیے۔

Recent Posts

ملک میں بگاس پاور پلانٹس کی بجلی کی قیمت کا تعین نہ ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں بگاس پاور پلانٹس کی بجلی کی قیمت کا تعین نہ…

8 mins ago

جویریہ عباسی کی شوہر سے پہلی ملاقات کہاں ہوئی اور نکاح کب ہوا؟ اداکارہ نے تفصیلات بتادیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان کی سینئر اداکارہ جویریہ عباسی جنہوں نے حال ہی میں…

16 mins ago

اسپیکر کا خط؛ نئی پارٹی پوزیشن میں قومی اسمبلی سے تحریک انصاف کا وجود ختم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر کے الیکشن کمیشن کو خط کے بعد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے…

25 mins ago

وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس منظور کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم اور وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس منظور…

41 mins ago

مخصوص نشستوں کا معاملہ ،سپیکر کے پی اسمبلی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا

پشاور(قدرت روزنامہ) مخصوص نشستوں کے معاملے پر سپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم نے چیف…

55 mins ago

وفاقی حکومت نے 2030 تک کتنا قرضہ دینا ہے؟ پریشان کن تفصیلات منظر عام پر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت کے ذمہ سال 2030 تک مجموعی طور پر 49…

1 hour ago