بٹگرام کے میدانی علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ، سرد ہوائیں چلنے لگیں . آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جبکہ لینڈ سلائیڈنگ اور برفباری سے بیشتر رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں . باغ کے بالائی مقامات ،درہ حاجی پیر، نیزہ گلی ، سدھن گلی، گنگاچوٹی اور دیگر مقامات پر برفباری کا سلسلہ جاری رہا . ناران ،کاغان میں بھی بارش اور برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں، ضلعی انتظامیہ نے ناران شہر میں سیاحوں کی آمدو رفت پر مئی تک پابندی عائد کر دی . ناران میں تمام ہوٹلز اور مارکیٹیں مکمل بند کر دی گئیں،ناران بابوسر ٹاپ کے سفر پر بھی پابندی عائد، سیاح شوگراں اور کاغان تک محدود ہو گئے . انتظامیہ نے ناران میں بجلی، پانی ، ہسپتال اور موبائل سروس بند کر دی ،علاقہ مکین دوسرے علاقوں میں منتقل ہو گئے . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ایوبیہ، نتھیا گلی، چھانگلہ گلی اور مشک پوری کی پہاڑی چوٹیاں برف سے ڈھک گئیں، بٹگرام، بالاکوٹ اور مری آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں بارش اور برفباری ،لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں . تفصیلات کے مطابق کوہسار مری میں ہلکی برفباری اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ، سڑکیں سفید ہوگئیں، مری میں سیاحوں نیے ڈیرے ڈال لئے، ایوبیہ، نتھیا گلی، چھانگلہ گلی اور مشک پوری کی پہاڑی چوٹیوں پر بھی برفباری ہوئی .
متعلقہ خبریں