گھر بیٹھے پاسپورٹ کا حصول 24 گھنٹے میں ممکن ،شیخ رشید کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اب شہری گھر میں بیٹھ کر صرف 24گھنٹوں میں پاسپورٹ حاصل کر سکیں گے ۔ سماجی رابطے کی وی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیخ رشید نے اعلان کیا ہے کہ فاسٹ ٹریک کے ذریعے پاسپورٹ اپلائی کریں گے تو 24 گھنٹے میں گھر پر مل جائے گا۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے آسٹریلوی ٹیم کی فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ قوم 24 سال سے ملک میں پاک آسٹریلیا مقابلوں کی منتظر ہے۔آسٹریلوی سیکیورٹی وفد نے وزیر داخلہ شیخ

رشید احمد اور وزارت کے اعلی حکام سے ملاقات کی جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ٹیم کی فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کرادی۔ انہوںنے کہاکہ آسٹریلوی ٹیم کی سیکیورٹی کے تمام انتظامات کرلئے ہیں،سندھ اور پنجاب حکومت اور سکیورٹی اداروں سے مکمل رابطہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے لوگ کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں،قوم 24 سال سے ملک میں پاک آسٹریلیا مقابلوں کی منتظر ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ امید ہے شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی،ٹیم بھیجنے کے اعلان پر آسٹریلیوی کرکٹ بورڈ کے مشکور ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان آمد پر آسٹریلوی ٹیم کا شاندار استقبال کیا جائیگا۔

Recent Posts

ورلڈکلچر فیسٹیول: اطالوی فنکارہ کا کٹھ پتلی ڈرامہ، بغیر مکالموں کے کہانی بیان کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جیو اور جنگ کے اشتراک سے کراچی آرٹس کونسل میں جاری عالمی…

3 mins ago

پاکستان میں رہ کر جنت میں جانے کے امکانات امریکا کے مقابلے میں زیادہ ہیں: ذاکر نائیک

کراچی(قدرت روزنامہ)معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا سےکہیں بہتر…

34 mins ago

کچے کے ڈاکوؤں کے خاتمے کیلئے سندھ اور پنجاب پولیس کی مشترکہ آپریشن کی تیاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گھوٹکی اور رحیم یارخان میں کچے کے ڈاکوؤں کے خاتمے کے لیے…

42 mins ago

ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ: برج خلیفہ کو پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے رنگ میں رنگ دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج روایتی…

49 mins ago

کراچی: شیر شاہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ڈی ایس پی علی رضا کے قتل میں ملوث 2 ملزمان ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے شیر شاہ میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی…

59 mins ago

بلوچستان اسمبلی بلڈنگ کی تعمیر نو ہائیکورٹ میں چیلنج

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کی عمارت کو گراکر اسے 5 ارب روپے کی لاگت سے…

2 hours ago