ذرائع کے مطابق اجلاس میں این سی او سی حکام کی جانب سے چھٹیاں جنوری میں کرنے کی تجویز دی گئی جبکہ وفاق کی جانب سے 25 دسمبر سے 5 جنوری تک چھٹیاں کرنے کی تجویز دی گئی . اجلاس کے بعد اب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ 25 دسمبر سے 4 جنوری تک تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، یہ تجویز منظور کرلی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن متعلقہ ڈپارٹمنٹ جلد جاری کردے گا . دوسری جانب حتمی اتفاق رائے کیلئے فیصلہ (آج) بدھ کو نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی اوسی) میں ہوگا، اجلاس میں تمام سیکرٹری ایجوکیشن موجود تھے، وزیر تعلیم شفقت محمود این سی او سی اجلاس میں شریک ہوں گے . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے 25 دسمبر سے 4 جنوری تک تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا . منگل کو موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے بین الصوبائی سیکریٹری تعلیم کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام صوبوں سے تعطیلات پر سفارشات حاصل کی گئیں .
متعلقہ خبریں