وفاقی حکومت کا 25 دسمبر سے 4 جنوری تک تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے 25 دسمبر سے 4 جنوری تک تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ منگل کو موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے بین الصوبائی سیکریٹری تعلیم کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام صوبوں سے تعطیلات پر سفارشات حاصل کی گئیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں این سی او سی حکام کی جانب سے چھٹیاں جنوری میں کرنے کی تجویز دی گئی جبکہ وفاق کی جانب سے 25 دسمبر سے 5 جنوری تک چھٹیاں کرنے کی تجویز دی گئی۔

اجلاس کے بعد اب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ 25 دسمبر سے 4 جنوری تک تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، یہ تجویز منظور کرلی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن متعلقہ ڈپارٹمنٹ جلد جاری کردے گا۔دوسری جانب حتمی اتفاق رائے کیلئے فیصلہ (آج) بدھ کو نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی اوسی) میں ہوگا، اجلاس میں تمام سیکرٹری ایجوکیشن موجود تھے، وزیر تعلیم شفقت محمود این سی او سی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

Recent Posts

بیساکھیوں پر آنے والوں سے حکومت نہیں چل رہی: شبلی فراز

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر شبلی فراز نے…

4 mins ago

پی ٹی آئی لاہور جلسہ؛ عدالت کا ڈپٹی کمشنر کو اجازت دینے سے متعلق آج فیصلہ کرنیکا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو تحریک انصاف کی جلسہ کی اجازت کے…

5 mins ago

عدالتی فیصلے پر مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں، اسپیکر کے پی اسمبلی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

پشاور(قدرت روزنامہ) اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط کے ذریعے عدالتی…

13 mins ago

ایف بی آر کا انفورسمنٹ سسٹم بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے: وزیراعظم

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ…

36 mins ago

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ نجی…

38 mins ago

فیس بک ، واٹس ایپ اور یوٹیوب صارفین کی ذاتی معلومات کا کیا کرتے ہیں؟حیران کن انکشاف

نیویارک (قدرت روزنامہ )امریکہ کے فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ…

41 mins ago