ڈکیتی کے دوران طالبہ سے اجتماعی زیادتی کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں جرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے چاروں مجرموں کو سزائے موت کا حکم سنایا . واضح رہے کہ جنوری میں بہاولپور میں زیادتی کا ایک اور دلخراش واقعہ پیش آیا . چاروں نے 2 جنوری کو بہاولپور میں ایک گھر میں ڈکیتی کے دوران طالبہ سے اجتماعی زیادتی کی تھی . واضح رہے کہ پنجاب میں خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ ہوا ہے . ایک رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 2020ء کے پہلے 6 ماہ کے دوران اجتماعی زیادتی کے 77 واقعات رپورٹ ہوئے ، 60 فیصد ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا . گوجرانوالہ ریجن اجتماعی زیادتی کے واقعات میں 30 واقعات کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا جبکہ فیصل آباد ریجن میں اجتماعی زیادتی کے 12 واقعات سامنے آئے . ملتان ریجن میں اجتماعی زیادتی کے 9 مقدمات درج ہوئے ، لاہور میں اجتماعی زیادتی کے 7 واقعات سامنے آئے ، اس کے علاوہ ڈیرہ غازی خان ریجن میں اجتماعی زیادتی کے 6 ، شیخو پورہ اور راولپنڈی میں 5 ، 5 واقعات رپورٹ ہوئے ، بہاولپور اور ساہیوال ریجن میں ایک ایک اور سرگودھا میں اجتماعتی زیادتی کے 2 واقعات ہوئے . واضح رہے لاہور سمیت پنجاب بھر میں خواتین کے ساتھ بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ سے پنجاب وومن ہیلپ لائن 1043 پر شکایات کے انبار لگ گئے . یکم جنوری تا 23 اگست خواتین کی جانب سے 14 ہزار 226 شکایات کا اندراج کروایا گیا . خواتین کی جانب سے گھریلو جھگڑے، جرائم، زیادتی، قتل، اغوا، پراپرٹیز سمیت مختلف شکایات کا اندراج کروایا گیا،پنجاب وومن ہیلپ لائن پر درج کروائی جانیوالی شکایات میں سے سات ہزار 63 خواتین کو مکمل رہنمائی اور انفارمیشن فراہم کی گئی جبکہ 4 ہزار 534 شکایات پر خواتین کو لیگل ایڈوائزز فراہم کی گئیں . . .
بہاولپور (قدرت روزنامہ) ڈکیتی کے دوران طالبہ سے زیادتی کرنے والے 4 مجرموں کو سزائے موت سنا دی گئی . تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں ڈکیتی کے دوران طالبہ سے اجتماعی زیادتی کرنے والے چار مجرموں کو سزائے موت سنا دی گئی .
متعلقہ خبریں