20 سالہ سماجی کارکن لڑکی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کرنے کے کیس میں اہم انکشافات

کراچی(قدرت روزنامہ) کراچی کے علاقے نیو کراچی میں 20 سال کی لڑکی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔مقتولہ کی شناخت صباء کے نام سے ہوئی جس کی عمر 20 سال بتائی گئی ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق لڑکی وکالت کے شعبے سے وابستہ ہے، جو گھر سے آفس جانے کے لیے نکلی تھی کہ گلی کے کونے پر موجود شخص نے اس پر چھری سے حملہ کر دیا۔
حملہ آور نے لڑکی کو سڑک پر چھریاں مار کر شدید زخمی کر دیا، جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئی۔مقتولہ ایک سوشل ایکٹوسٹ بھی تھی جس نے ملزم کو گلی میں کچرا پھینکنے سے منع کیا تھا۔ پولیس کے مطابق لڑکی کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات میں مقتولہ کا پڑوسی غضنفر ملوث ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کے بھائیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقتولہ صبا اپنے ملازم کے ساتھ موٹر سائیکل پر کہیں جا رہی تھی کہ پڑوسی غضنفر نے اس پر چھریوں سے حملہ کر کے اسے قتل کر دیا۔پولیس حکام نے بتایا ہے کہ نوجوان خاتون کو قتل کرنے کے بعد ملزم فرار ہو گیا، مقتولہ اور ملزم کے اہلِ خانہ میں پہلے بھی کچرا پھینکنے پر جھگڑا ہوتا رہا ہے۔ایس ایچ او نے ملز غضنفر سے متعلق بتایا کہ وہ نشے کا عادی او ایک جنونی شخص بھی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ممکنہ طور پر مفرور ملزم نے مقتولہ کو گلی میں کچرا پھینکنے اور گٹر کی صفائی کے مسئلے پر حملہ کرکے قتل کیا۔تاہم اس حوالے سے انکوائری کی جا رہی اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔اہل محلہ کے مطابق ماضی میں مقتولہ لڑکی کے بھائی اور مفرور ملزم کے درمیان گلی میں کچرا پھینکنے اور گٹر کی صفائی کے معاملے پر تلخ کلامی اور جھگڑا ہوا تھا۔ملزم نے مقتولہ کے ساتھ بھی تلخ کلامی کی تھی،محلے کی خواتین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ملزم غضنفر ایک بدتمیز آدمی ہے اور ہر کسی سے برے لہجے میں بات کرتا ہے او اپنا تعلق بھی مذہبی جماعت سے ظاہر کرتا ہے۔

Recent Posts

ایف بی آر کا انفورسمنٹ سسٹم بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے: وزیراعظم

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ…

16 mins ago

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ نجی…

19 mins ago

فیس بک ، واٹس ایپ اور یوٹیوب صارفین کی ذاتی معلومات کا کیا کرتے ہیں؟حیران کن انکشاف

نیویارک (قدرت روزنامہ )امریکہ کے فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ…

22 mins ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 2024 میں دنیا کی بہترین مارکیٹ رہی ہے، بلوم برگ

کراچی (قدرت روزنامہ)امریکی معاشی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان…

36 mins ago

امیتابھ اور جیا کی شادی خفیہ کیوں رکھی گئی، پنڈت کیوں خلاف تھا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی وڈ کی نامور جوڑی اداکار امیتابھ بچن اور جیا بچن کی…

51 mins ago

توشہ خانہ ٹو: خصوصی عدالت کا پیر کو عمران اور بشریٰ کے دلائل سننے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ ٹو کیس میں 23 ستمبر کو بانی…

1 hour ago