ساڑھے چھ ہزار گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن کرنے والا ایکسائز انسپکٹر گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ساڑھے چھ ہزار گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن کرنے والے ایکسائز انسپکٹر کو گرفتار کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق جعلی دستاویزات پر ساڑھے 6 ہزار کے لگ بھگ نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کروانے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران محکمہ ایکسائز کے افسر کو گرفتار کرلیا گیا۔ وفاقی ٹیکس محتسب کی ہدایت پر محکمہ انسداد کرپشن نے محکمہ ایکسائز کے افسران و حکام کی ملی بھگت سے جعلی دستاویزات پر ساڑھے 6 ہزار کے لگ بھگ نان کسٹمز پیڈ اور آرمی آکشن کی گاڑیوں کی رجسٹریشن کروانیوالوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے میں ملوث محکمہ ایکسائز کے ایک افسر کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

محکمہ انسداد کرپشن نے اسٹیبلشمنٹ لاہور ریجن اے نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویز پر نان کسٹمز پیڈ اور آرمی کی نیلام شدہ گاڑیاں رجسٹرڈ کرنے پر مقدمات درج کروا دیے ہیں۔ خیال رہے کہ سرکاری افسران ہی کئی وارداتوں میں ملوث نکل رہے ہیں۔

چند روز قبل کراچی کے علاقہ گلستان جوہر پولیس نے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) میں کارروائی کرتے ہوئے 6 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق ایس آئی یو کے 6 اہلکاروں کو گرفتار کرکے 65 تولہ سونا اور نقدی برآمد کرلی، گرفتار ملزمان میں سب انسپکٹر، 2 اے ایس آئی اور تین اہلکار شامل ہیں۔ جبکہ گذشتہ روز بھی جامشورو سے کراچی آ کر چرس فروخت کرنے والے 6 سی آئی اے اہلکار گرفتار کیے گئے تھے۔ ملزمان سرکاری موبائل میں پولیس یونیفارم پہن کر 76 کلو گرام چرس فروخت کرنے کراچی آئے، جس پر رینجرز نے ان کی گاڑی روک کر چرس برآمد کی ، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Recent Posts

اسٹاک مارکیٹ کے بعد ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

کراچی(قدرت روزنامہ)امریکی سینٹرل بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد گولڈ کی…

4 mins ago

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

25 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

38 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

48 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

1 hour ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

1 hour ago