حکومت سندھ نے 26 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

کراچی (قدرت روزنامہ) حکومت سندھ نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے لیے 26 دسمبر کو بھی عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری، خودمختار اور نیم سرکاری ادارے، کارپوریشنز اور لوکل کونسل، جو حکومت سندھ کے زیرانتظام ہیں، میں چھٹی ہوگی تاہم انتہائی اہم خدمات سے وابستہ افراد اس میں شامل نہیں ہوں گے۔

علاوہ ازیں حکومت سندھ نے 25 دسمبر کو یوم قائد اعظم اور کرسمس کی مناسبت سے عام تعطیل کا بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کا تمام سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ حکومت سندھ کے تحت چلنے والی کارپوریشنز اور لوکل کونسلز پر بھی اطلاق ہوگا۔

WhatsApp
Get Alert