مظفرآباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اور ان کی کابینہ کے اراکین ڈھٹائی سے آزاد جموں کشمیر کے آئین کی بے حرمتی اور خلاف ورزی کر رہے ہیں، میں اپنا معاملہ پاکستان کے عوام کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں . پریس کانفرنس کے دوران راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ کیا آزاد جموں و کشمیر کا آئین، قوانین، قواعد و ضوابط ان پر لاگو نہیں ہوتے، کیا وہ ہمیں غلام سمجھتے ہیں جن کو پیسوں سے خریدا جاسکتا ہے؟ انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران پی ٹی آئی حکومت کے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے الیکشن کمیشن نے نہ صرف پولیس کو قانون کے تحت ان کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا بلکہ ضابطہ اخلاق اور انتخابی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کے ارتکاب پر علاقہ چھوڑنے کی بھی ہدایت کی تھی . واضح رہے کہ آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے 16 جولائی کو علی امین گنڈاپور کی انتخابی مہم میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی تھی، ان پر یہ پابندی اس وقت عائد کی گئی جب انہوں نے انتخابی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر میں مختلف عوامی جلسوں میں اپنی تقاریر میں ناخوش گوار تبصرے کیے اور الیکشن کمیشن کے مطابق ان کی سرگرمیوں نے امن و امان کے مسائل پیدا کردیے تھے . یاد رہے کہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے لیے انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے . اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) عبدالرشید سلہریا نے کہا کہ آزاد کشمیر کے 33 جبکہ مہاجرین جموں کشمیر کے 12 حلقوں میں انتخابات کاانعقاد ہوگا، حالیہ انتخابات میں گزشتہ انتخابات کی نسبت 4 انتخابی حلقوں کا اضافہ کیا گیا ہے، آزاد کشمیر میں 28 لاکھ 17 ہزار 90 ووٹرز، جب کہ مجموعی طور پر 32 لاکھ 20 ہزار 546 کشمیری ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، جن میں مرد ووٹر کی تعداد 15 لاکھ 19 ہزار 347 اورخواتین ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 97 ہزار 743 ہے . . .
مظفر آباد (قدرت روزنامہ) آزاد کشمیر انتخابات میں مداخلت کرنے پر راجہ فاروق حیدر نے اسلام آباد میں دھرنا دینے کی دھمکی دے دی . تفصیلات کے مطابق آزاد جموں وکشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت سے مشاورت کے بعد دھمکی دی کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں وزیر اعظم پاکستان اور ان کے وزرا کی براہ راست مداخلت بند نہ ہوئی تو اسلام آباد میں دھرنا دیں گے .
متعلقہ خبریں