اس حوالے سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ان خواہشمند اراکین کی فہرست پارٹی قائد نوازشریف کو دے دی ہے . ن لیگ کے دعویٰ کے مطابق نوازشریف کو جن 30 حکومتی ارکان کی لسٹ دی گئی ان میں سے 8 کا تعلق وسطی پنجاب،14 کاجنوبی پنجاب،6 کا خیبر پختونخواہ،1 کا کراچی اور 1 کا بلوچستان سے ہے . سابق وزیراعظم نوازشریف نے ان ناموں پر فوری ایکشن لینے سے گریزکرتے ہوئے یہ معاملہ پارٹی رہنماؤں سے ڈسکس کرنے کا فیصلہ کیا ہے . یہ اراكين پاکستان مسلم لیگ ن جوائن کرنے کے لیے پارٹی کے اہم رہنماؤں سے ملاقاتيں کر کے اپنی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں . سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہےکہ ان اراکین نے نواز شریف سے ملاقات کی خواہش بھی کی ہے، زیادہ تر وہ اراکین پارلیمنٹ ہیں جو پہلے دیگر جماعتیں چھوڑ کر تحریک انصاف میں گئے تھے . پارٹی قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ اس معاملے پرپارٹی کے سینیئر رہنماؤں کے ساتھ مشاورت کی جائے گی . . .
(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن نے پارٹی جوائن کرنے کی خواہش کرنے والوں کے بارے میں بڑا دعویٰ کردیا .
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کا کہنا ہےکہ 30 سے زیادہ موجودہ اراکین پارلیمنٹ و ٹکٹ ہولڈرز ن لیگ میں آنا چاہتے ہیں .
متعلقہ خبریں