(قدرت روزنامہ)شہباز شریف کا کہنا ہےکہ گوادر میں جاری احتجاج ہمارے ملک میں ایک نئے باب کی نمائندگی کرتا ہے۔
مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرجاری اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ لوگوں کی ملکیت اور قیادت میں، یہ آئین پاکستان کے ذریعے ضمانت دیے گئے بنیادی حقوق کی جدوجہد میں ایک اہم واقعہ ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ میں حکومت سے کہتا ہوں کہ عوام کی آواز سنیں اور ان کے مسائل کو فوری حل کیا جائے!
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ میں نے گوادر کے محنتی ماہی گیروں کے انتہائی جائز مطالبات کا نوٹس لیا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ گوادر میں ٹرالروں سے غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف سخت ایکشن لیں گے اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے بھی اس حوالے سے بات کریں گے۔
سیکرٹری جنرل این اے 48 راجہ عضنفر کو گرفتار اسلام آباد(قدرت روزنامہ)24 نومبر کو اسلام…
چیف جسٹس کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ 20 نومبر کو سماعت کرے گا…
پانچ افراد کے خلاف تھانہ لوئر مال میں مقدمہ درج لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں اصلی…
ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارتی کپتان روہت شرما اور ان کی اہلیہ ریتیکا سجدیہہ کے ہاں…
پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے،…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بشریٰ بی بی کے سیاسی میدان میں قدم رکھنے یا نہ رکھنے…