میڈیا رپورٹس کے مطابق بعض نجی تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کا عمل تاحال جاری ہے جبکہ کچھ نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان بھی آج کر دیا گیا ہے . دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں جنوری 2022ءمیں دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ تمام صوبوں نے بھی اس فیصلے کی تائید کر دی ہے . ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ صوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں وضع کردہ تجاویز کی روشنی میں کیا گیا ہے . این سی او سی ذرائع کا کہنا ہے کہ چھٹیوں کے آغاز تک سکولوں میں ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری رہے گا تاہم شدید برف باری والے علاقوں میں سکول بند رہیں گے . . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرد علاقوں کے تعلیمی اداروں میں آج سے موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گیا ہے جبکہ گرم علاقوں میں 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک چھٹیاں ہوں گی .
میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے 17 اضلاع میں موسم سرما کی تعطیلات 28 فروری تک ہوں گی جن کا آغاز آج سے ہو گیا ہے اور سرد علاقوں کے تعلیمی ادارے آج سے بند ہو گئے ہیں جبکہ گرم علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی .
متعلقہ خبریں