بلوچستان کے سرد علاقوں کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرد علاقوں کے تعلیمی اداروں میں آج سے موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گیا ہے جبکہ گرم علاقوں میں 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک چھٹیاں ہوں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے 17 اضلاع میں موسم سرما کی تعطیلات 28 فروری تک ہوں گی جن کا آغاز آج سے ہو گیا ہے اور سرد علاقوں کے تعلیمی ادارے آج سے بند ہو گئے ہیں جبکہ گرم علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بعض نجی تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کا عمل تاحال جاری ہے جبکہ کچھ نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان بھی آج کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں جنوری 2022ءمیں دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ تمام صوبوں نے بھی اس فیصلے کی تائید کر دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ صوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں وضع کردہ تجاویز کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ این سی او سی ذرائع کا کہنا ہے کہ چھٹیوں کے آغاز تک سکولوں میں ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری رہے گا تاہم شدید برف باری والے علاقوں میں سکول بند رہیں گے۔

Recent Posts

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

1 min ago

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

21 mins ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

23 mins ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

49 mins ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

2 hours ago

موجودہ حکومت پیپلز پارٹی کی بیساکھیوں پر ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید کا کہنا ہے…

2 hours ago