اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موسم سرما کا انتظار سب ہی کو رہتا ہے، اس میں جہاں ٹھنڈی ہوائیں چلتی ہیں تووہیں کئی موسمی بیماریاں بھی ساتھ چلی آتی ہیں ان میں نزلہ، بخار، کھانسی اور فلو شامل ہیں۔ اگراس موسم میں کچھ غذاؤں کواپنی خوراک میں شامل کر لیا جائے تو ان بچا جا سکتا ہے۔
مدافعتی نظام کو مضبوط بنائیں
یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ بہتر مدافعتی نظام کے لیے وٹامن سی کتنی اہمیت رکھتا ہے مگر یہ بہت کم لوگ جانتے ہیں گرین ٹی آپ کے بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت میں اضافہ کا سبب بنتی ہے۔ اس میں شامل کیٹیکنز نامی اینٹی آکسیڈینٹ فلو سے بچائو میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ جبکہ اس میں موجود فیافیلین سانس کی تکالیف میں آرام پہنچاتی ہیں اس کے دیگر فوائد میں میٹابولزم کو تیز کرنے، امراض قلب سے بچائو اور جلد کی حفاظت شامل ہے۔
کچھ حفاظت جلد کی
نیاسین، رائیبوفلیوین اور وٹامن اے جلد کو صحت مند رکھتے ہیں ایک اچھی خبر یہ ہے کہ سیریل سے لے کر گاجر تک ہر چیز جلد کو خشک ہونے سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
نیاسین یعنی وٹامن بی سرد موسم میں جلد کوریشیز اورجلن سے تحفظ فراہم کرتا ہے جو کہ انڈے اور گوشت میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔
رائیبوفلیوین بھی ایک طرح کا وٹامن بی ہے جو صحت مند جلد کے لیے ضروری سمجھا جاتا ہے یہ سیریل، انڈے، دودھ اور ہرے پتوں والی سبزیوں میں کثیرمقدار میں موجود ہوتا ہے جبکہ وٹامن اے پرانی جلد ہونے پر نئے خلیات کی افزائش میں مدد فراہم کرتا ہے۔ ٹماٹر، شکرقندی، گاجراور پالک وٹامن اے کے حصول کا مؤثر ذرائع ہیں۔
بالوں کوخشک ہونے سے بچائیں
موسم سرما میں ہوائیں سرد اور خشک ہوتی ہیں جس کی وجہ سے بال خشک ہوکر ٹوٹنے لگتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ ہوا میں نمی نہیں ہوتی، اس موسم میں ایسی غذا کا انتخاب کریں جواومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے بھر پور ہوں جیسے مچھلی، آلیوآئل اور خشک میوہ جات وغیرہ، یہ بالوں کی سطح کو قدرتی نمی فراہم کریں گے۔
ناخن کی دیکھ بھال بھی کریں
اخروٹ سے بنی براؤنی کھانے میں جتنی لذیذ لگتی ہے اتنی ہی صحت بخش بھی ہے اخروٹ میں موجود بائیوٹین اور وٹامن بی ناخنوں کی مضبوطی کا سبب بنتے ہیں اسی طرح اسٹرابیری بھی اس سلسلے میں کافی فائدہ مند ہے۔
انگلیوں کے ناخنوں میں پوٹین کیراٹین جو ماحولیاتی نقصان سے بچاتا ہے اسے بڑھانے کے لیے اپنی خوراک میں پروٹین سے بھر پور غذا شامل کریں تاکہ ناخن کو کمزور ہونے سے بچایا جاسکے۔
موسم سرما اور ہڈیوں میں درد
سرد ہوائیں ہڈیوں کے لیے بے حد نقصان کا باعث بنتی ہیں اسی لیے اس موسم میں وٹامن ڈی کا استعمال بڑھا دیں۔ یہ جن غذاؤں میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے ان میں سیلمن فش، انڈے کی زردی، بیف لیور، دودھ، سویا ملک، دہی، اورنج جوس اور سیریل شامل ہیں۔
جسم کو گرم رکھیں
سرد یخ بستہ ہوائوں میں جسم کو گرم رکھنے کے لیے گرما گرم کافی کا ایک کپ کافی ہے اس میں شامل اینٹی آکسیڈینٹ جسم کو فری ریڈیکل جو کہ خلیات کو نقصان پہنچاتے ہیں سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت کرتے ہوئے…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں خضدار کے علاقے کلاڑو میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ پر…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…