پاکستان کو مزید ایک ارب5 کروڑڈالر قرض ادائیگیاں مئوخرہونے میں ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان کو مزید ایک ارب 5 کروڑ ڈالر قرض ادائیگیوں میں ریلیف ملنے کا امکان ہے، پاکستان نے پہلے مرحلے میں مئی تا دسمبر2020 میں ایک ارب 60 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا ریلیف حاصل کیا، جنوری سے جون دوسرے مرحلے کے تحت بھی قرض ریلیف ملا، پاکستان کو کورونا اخراجات کیلئے جی 20 ممالک سے قرض ریلیف ملے گا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق کورونا اثرات اور انسداد کورونا اخراجات کے لیے پاکستان کو جی 20 ممالک سے مزید قرض ریلیف ملنے کی توقع ہے، پاکستان کو مزید ایک ارب 5 کروڑ ڈالر قرض ادائیگیوں میں مئوخر کیے جانے پر ریلیف ملنے کا امکان ہے، پاکستان کو جی20 ممالک سے 3 ارب 78 کروڑ10 لاکھ ڈالر قرض ریلیف کا مکان ہے۔ قرض ریلیف تین مراحل کے تحت حاصل کرنے کا تخمینہ لگایا گیا۔

پہلے مرحلے میں مئی تا دسمبر2020 میں ایک ارب 60 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز، دوسرے مرحلے میں جنوری سے جون کیلئے قرض ریلیف حاصل کیا،دوسرے مرحلے میں ایک ارب 12 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز قرض ریلیف کا حاصل ہوا۔ پاکستان کو تیسرے مرحلے کے تحت قرض ریلیف ملنے کا امکان ہے، پاکستان کو تیسرے مرحلے میں مزید ایک ارب 5 کروڑ ڈالر قرض ادائیگیوں کے مئوخر کرنے پر ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب 16 جولائی2021ء گورنر بینک دولت پاکستان ڈاکٹر رضا باقر نے وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاوسنگ، تعمیرات و ترقی (این سی سی ایچ سی ڈی) کے گذشتہ روز منعقد ہونے والے اجلاس میں وزیر اعظم کو مکانات اور تعمیرات کے قرضوں میں غیر معمولی نمو سے آگاہ کیا۔ کمرشل بینکوں نے اب تک اس شعبے کو نظرانداز کر رکھا تھا۔ مالی سال21 میں مکانات اور تعمیرات کے قرضوں میں111ارب روپے کا اضافہ ہوا یا یہ مالی سال20ئ کے مقابلے میں75فیصد زائد رہے اور اس طرح یہ آخر جون2021ء تک بڑھ کر259ارب روپے تک پہنچ گئے مکانات اور تعمیرات کے قرضوں کی مقدار میں ایک سال کے دوران اتنا اضافہ پاکستانی تاریخ میں غیر معمولی ہے۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے 4 بڑے مطالبات کیا ہیں ۔۔۔؟ اسد قیصر نے تفصیلات بتا دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…

1 hour ago

میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، زین قریشی کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

3 hours ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

3 hours ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

4 hours ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

4 hours ago