جنید صفدر کی مہندی، مایوں اور سنگیت کی تقریب کے دوران بنائی گئی متعدد تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بھی بنیں اور خوب وائرل ہوئیں جنہیں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی جانب سے خصوصی توجہ ملی . تاہم اب مریم نواز کی اپنی بہو کے ہمراہ ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے . اسٹیج پر بیٹھے بنائی گئی اس تصویر میں مریم نواز اپنی نئی نویلی بہو کا ہاتھ نہایت پیار اور شفقت سے چوم رہی ہیں . مریم نواز کے اس محبت بھرے اقدام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے . واضح رہے کہ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات پورے جوش وخروش سے جاری ہیں، گذشتہ روز مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر جب بارات لے کر عباس آفریدی کے مارگلہ ٹاؤن فارم ہاؤس سے سیف الرحمان فارم ہاؤس پہنچے تو ان کے ہمراہ شہباز شریف تھے . اپنی بارات پر جنید صفدر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے ساتھ ساتھ ہی دکھائی دیے . سیف الرحمان کے فارم ہاؤس پر پہنچنے کے بعد اسٹیج پر بھی شہباز شریف جنید صفدر کے ساتھ بیٹھے رہے، تصاویر و ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہباز شرہف بھی روایتی کُلا پہنے اسٹیج پر موجود ہیں . جنید صفدر نے اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر پاکستانی ڈیزائنرحسن شہریار یٰسین (HSY) کی آف وائٹ شیروانی اور میچنگ کی پگڑی کا انتخاب کیا . دوسری جانب دلہن عائشہ سیف الرحمان نے بنٹو کاظمی کے سنہرے رنگ کے لباس کے ساتھ ہیروں اور زمرد کے زیورات پہنے . خیال رہے کہ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دعوتِ ولیمہ 17 دسمبر کو جاتی امرا میں ہوگی، کسی سیاسی جماعت کے رہنما کو مدعو نہیں کیا گيا، صرف قریبی رشتے داروں اور احباب کو دعوت دی گئی .
. .View this post on Instagram