مریم نواز کی بہو کا ہاتھ چومنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مریم نواز کا اپنی بہو کا ہاتھ چومنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب جنید صفدر کی باقاعدہ شادی ہو گئی ہے اور اِن کے ولیمے کی تقریب رواں ماہ کی 17 تاریخ کو ہو گی۔ جنید صفدر کی مہندی، مایوں اور سنگیت کی تقریب کے دوران بنائی گئی متعدد تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بھی بنیں اور خوب وائرل ہوئیں جنہیں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی جانب سے خصوصی توجہ ملی۔
تاہم اب مریم نواز کی اپنی بہو کے ہمراہ ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ اسٹیج پر بیٹھے بنائی گئی اس تصویر میں مریم نواز اپنی نئی نویلی بہو کا ہاتھ نہایت پیار اور شفقت سے چوم رہی ہیں۔ مریم نواز کے اس محبت بھرے اقدام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے ۔

واضح رہے کہ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات پورے جوش وخروش سے جاری ہیں، گذشتہ روز مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر جب بارات لے کر عباس آفریدی کے مارگلہ ٹاؤن فارم ہاؤس سے سیف الرحمان فارم ہاؤس پہنچے تو ان کے ہمراہ شہباز شریف تھے۔
اپنی بارات پر جنید صفدر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے ساتھ ساتھ ہی دکھائی دیے۔ سیف الرحمان کے فارم ہاؤس پر پہنچنے کے بعد اسٹیج پر بھی شہباز شریف جنید صفدر کے ساتھ بیٹھے رہے، تصاویر و ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہباز شرہف بھی روایتی کُلا پہنے اسٹیج پر موجود ہیں۔ جنید صفدر نے اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر پاکستانی ڈیزائنرحسن شہریار یٰسین (HSY) کی آف وائٹ شیروانی اور میچنگ کی پگڑی کا انتخاب کیا۔
دوسری جانب دلہن عائشہ سیف الرحمان نے بنٹو کاظمی کے سنہرے رنگ کے لباس کے ساتھ ہیروں اور زمرد کے زیورات پہنے۔ خیال رہے کہ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دعوتِ ولیمہ 17 دسمبر کو جاتی امرا میں ہوگی، کسی سیاسی جماعت کے رہنما کو مدعو نہیں کیا گيا، صرف قریبی رشتے داروں اور احباب کو دعوت دی گئی۔

Recent Posts

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم کی تنزلی

دبئی (قدرت روزنامہ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔ تازہ ترین درجہ…

3 mins ago

چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردی گئی۔…

6 mins ago

کون زیادہ رومانوی ہے، شاہ رخ یا فواد خان ؟ ماہرہ نے بتادیا

لندن (قدرت روزنامہ )ماہرہ خان نے حالیہ سپر سٹارز کے مقابلے میں اپنے شوہر کو…

22 mins ago

حکومت نے ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کرنا شروع کردئیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ پلان کے تحت ڈیلی ویجز ملازمین فارغ…

39 mins ago

علیمہ خان نے 4 اکتوبر کو ڈی چوک پر ہر صورت احتجاج کا اعلان کردیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ 4 اکتوبر…

44 mins ago

آئینی ترمیم کا مقصد عدلیہ کو مفلوج کرنا ہے، سلمان اکرم راجا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے…

46 mins ago