منی لانڈرنگ کیس، نورا فتیحی اور جیکولین کا کروڑوں کے تحائف کی وصولی کا اعتراف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی اداکاراؤں نورا فتیحی اور جیکولین فرننڈس نے منی لانڈرنگ کیس کے زیر تفتیش ملزم سکیش چندر شیکھر سے کروڑوں روپے مالیت کے تحائف وصول کرنےکا اعتراف کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں سکیش چندر شیکھر سے تفتیش کے دوران بالی ووڈ اداکاراؤں جیکولین فرننڈس اور نورا فتیحی کوشامل کیا تھا۔ دونوں اداکاراؤں نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ انہوں نے ملزم سکیش شیکھر سے بھاری مالیت کے قیمتی تحائف وصول کیے ہیں جن کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ملزم کے خلاف تیار کی جانے والی چارج شیٹ میں بتایا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں چندر شیکھر،اس کی اہلیہ لینا ماریا پال اور چھ دیگر افراد نے اس سلسلے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ چندر شیکھر نے وفاقی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دفتری نمبر سے جھوٹی کال کرکے جیکولین فرننڈس سے دوستی کی۔
اداکارہ نورا فتیحی کے متعلق چارج شیٹ میں لکھا گیا ہے کہ وہ چیئریٹی ایونٹ میں لینا کے ساتھ رابطے میں آئی تھیں۔ دوران تفتیش نورا فتیحی نے اعتراف کیا کہ چندر شیکھر نے اسے بی ایم ڈبلیو سیڈان تحفے میں دی اور اس کے ساتھ ایک آئی فون بھی بھجوایا۔
چارج شیٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ جیکولین فرننڈس نے چندر شیکھر سے 1.5 لاکھ ڈالرز قرض کے ساتھ ساتھ تحائف لینے کا اعتراف کیا ہے جن میں 52 لاکھ روپے کا گھوڑا اور 9 لاکھ روپے کی ایک فارسی بلی شامل تھی۔جیکولین فرننڈس نے یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ اس نے چند بالیاں اور ایک بریسلٹ بھی تحفتاً ملزم سے وصول کیا تھا۔ تفتیش میں اداکارہ نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے بیرون ملک سفر کے پرائیوٹ جہاز کے ذریعے انتظامات بھی وہی کرتا تھا اور رہنے تک کا بندوبست اسی کی ذمہ داری تھی۔ چارج شیٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملزم شیکھر فروری سے جیکولین فرننڈس کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں تھا۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

4 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

5 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

5 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

5 hours ago